پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وزیرِ قانون پنجاب کر رہے ہیں۔
حکومت کے ٹی ایل پی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی تفصیلات تو سامنے نہیں لائی۔ البتہ مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے جس کے بعد ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کی رہائی کے لیے اقدامات شروع کیے جا رہے ہیں۔
فضائی آلودگی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہر سال کا مسئلہ بن گئی ہے۔ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ ماہرین اسے ایک بڑا بحران قرار دے رہے ہیں جو لوگوں کی صحت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ مزید تفصیل ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ میں۔
مبصرین کے مطابق پاکستان میں مذہبی رحجان اس قدر مضبوط ہے کہ وہ اپنی اسٹریٹ پاور سے حکمرانوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ طاقتور حلقوں کو بھی اپنی عبادات اور شادیوں کی تصاویر صرف اِس لیے شائع کرنی پڑتی ہیں تا کہ لوگوں پر اُن کا عقیدہ واضح ہو۔
صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 60 روز کے لیے پنجاب رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختمِ نبوت کا خانہ ڈالنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکنِ اسمبلی خدیجہ عمر نے پیش کی تھی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
اتوار کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اُن کی ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان ٹی ایل پی صدام بخاری کہتے ہیں کہ وہ حکومت سے کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ اُن کے صرف دو مطالبات ہیں۔ حکومت تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کو رہا کرے اور وعدے کے مطابق پاکستان سے فرانس کے سفیر کو نکالے۔
پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے لاہور میں ٹی ایل پی کے مرکز یتیم خانہ سے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے جب کہ اس علاقے کے کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔
حکومت نے ٹی ایل پی کے احتجاج کے باعث اورنج لائن میٹرو ٹرین کو بھی بند کر دیا ہے۔ واضح رہے ٹی ایل پی کے کارکنوں نے گزشتہ احتجاج میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے دو اسٹاپس کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سعد رضوی کے نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لیے جانے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
مظاہرین نے اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے دفتر میں داخلے کی کوشش کی تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔
قانونی ماہرین سمجھتے ہیں کہ سعد رضوی کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اور فی الحال انہیں رہائی ملنا ممکن نہیں۔
توہین رسالت کے مقدمے میں عدالت نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر خاتون سلمیٰ تنویر کو سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کی ذہنی حالت درست نہ ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ تاہم ان کی بیماری کی نوعیت اتنی سنگین نہیں ہے۔
پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کوئی خاتون اپنے والدین کے چھوڑے ہوئے اثاثوں میں وراثت کا دعویٰ صرف اپنی زندگی میں کر سکتی ہے۔
نیب کے جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے آٹھ ملین (80 لاکھ) پاؤنڈ کی برآمدگی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
افغانستان سے اُن کی فٹبال قومی ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑی بدھ کی صبح بذریعہ بسیں لاہور پہنچے ہیں جن کو فیفا ہاؤس لاہور میں ٹھیرایا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے بقول کابینہ سے تحریکِ لبیک کو کالعدم قرار دینے کی منظوری کے باوجود فی الحال بطور جماعت اسے ختم کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ لہذٰا اب بھی قانونی طور پر اسے الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا۔ اس اجلاس سے قبل پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن اور دیگر بار کونسلز نے سپریم کورٹ کے باہر جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پر شدید احتجاج کیا۔
مزید لوڈ کریں