پاکستان میں گزشتہ برس فروری سے لے کر اب تک کئی مواقع پر کیسز بڑھنے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم میں حرج کے علاوہ تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے۔
پاکستان میڈیکل کمیشن ایم بی بی ایس کی تکمیل کے بعد لائسنس کے حصول کے لیے امتحان کو معیارِ تعلیم اور اہلیت سے جوڑتا ہے جب کہ ڈاکٹروں کے نمائندے اسے وقت کا ضیاع قرار دیتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے فرائض میں غفلت برتی ہے۔ رپورٹ میں ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق کم عمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والوں کا یہ پورا گروہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت کے مطابق اگر کسی ایک دوا کا دس سال قبل پاکستان میں اندراج ہوا ہے اور اس کی قیمت مقرر کر دی جاتی ہے تو بعد ازاں ڈالر کی قیمت اور دیگر پہلوؤں کے باعث اس کی قیمت کم یا زیادہ ہو جاتی ہے۔
چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو چھ اگست کو سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے جہاں اس معاملے کی سماعت ہو گی۔
پہلے مرحلے میں یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور دینی درس گاہوں میں پنجاب کریکیولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی کتب پڑھائی جائیں گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے خواتین کو ریلی کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں عورت مارچ پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تنظیم کو تشویش ہے۔
پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نور مقدم نامی لڑکی کے بہیمانہ قتل پر سماجی اور عوامی حلقوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے میں شاہ حسین کی سزا پوری ہونے سے قبل رہائی پر بھی انسانی حقوق کی تنظیمیں نالاں ہیں۔
مریم نواز واضح کر چکی ہیں کہ اگر مسلم لیگ (ن) الیکشن ہاری تو وہ نتائج تسلیم نہیں کریں گی کیوں کہ اُن کے بقول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے گلگت بلتستان کی طرح پاکستانی کشمیر کا الیکشن چرانے کی تیاریاں کر رکھی ہیں۔
کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق مسافر بس میں 75 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر مسافر مزدور پیشہ تھے جو عید منانے اپنے آبائی گھروں کو جا رہے تھے۔
ترجمان پنجاب کیریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق جب بھی کوئی پبلشر بغیر اجازت کے کوئی بھی کتاب چھاپتا ہے تو اُس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ مذکورہ کتاب میں بھی قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
طبی ماہرین سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان میں کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا پھیلتی ہے یا عید الاضحٰی پر کرونا کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو لوگ این سی او سی کی ہدایات پر عمل کریں۔ تاکہ وبا کے پھیلاؤ کی شرح کم رہے۔
صحافتی تنظیمیں اس معاملے پر گزشتہ چند روز سے احتجاج کر رہی ہیں۔ صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ بل آزادیٔ اظہار رائے اور آزادیٔ صحافت سلب کرنے کے مترادف ہے۔ لہذٰا اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ 23 جون کو ہونے والے دھماکے کا ماسٹر مائنڈ بھارتی شہری تھا جسے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کا مکمل تعاون حاصل تھا۔
بینک مینیجر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ احمد نواز کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دو بار سزائے موت، 12 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
پاکستان کے سماجی حلقوں میں اِن دنوں مدرسہ طالب علم زیادتی کیس موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے۔ کچھ حلقے ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں کچھ نے اسے سازش قرار دیا ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب نے دعوی کیا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے میں ملوث تمام مبینہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ مکمل ہو چکی ہے جب کہ دھماکے کے وقت ہونے والی فون کالز کی بھی تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں۔
مزید لوڈ کریں