لاہور میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ میں۔
دھماکے کے بعد رینجرز اور کاؤنٹرر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جب کہ جائے وقوعہ پر حافظ سعید کے محافظ بھی دکھائی دیے۔
پولیس کی جانب سے مدرسے کے طالب علم سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان اور ان کے تین بیٹوں کو پیر کو لاہور کی کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے ٹِک ٹاک بنانے والے فن کار کاشف ضمیر کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں انصاف کی مبینہ عدم فراہمی پر احتجاج کر رہی ہے۔ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ انصاف کے لیے قانونی جنگ مرتے دم تک جاری رہے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق منگل کی صبح اَپ ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ڈہرکی سے چلا دی گئی ہے، لیکن ڈاؤن ٹریک پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر کے ٹرین کا آپریشن معمول پر لایا جائے گا۔
بعض ماہرین ریلوے ٹریکس کی خستہ حالی جب کہ بعض تجزیہ کار جدید نظام کے بجائے روایتی اور برسوں پرانے نظام کو حادثات میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
پاکستان میں ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ ’کین سائنو بائیو چائنا‘ کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ پاکستان میں تیار ہونے والی چینی ویکسین ’سائنو ویک‘ کو ’پاک ویک‘ کا نام دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ترین گروپ کے نامزد رہنما رکنِ اسمبلی سعید اکبر نوانی کہتے ہیں کہ اُن کے گروپ کا ایوان میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی زیادہ توجہ پنجاب پر ہے اور وہ جب چاہیں یہاں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے سامنے آنے کے بعد بظاہر حکومت پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو چکی ہے۔
جہانگیر ترین گروپ کا دعویٰ ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اُنہیں لگ بھگ 30 اراکین کی حمایت حاصل ہے جب قومی اسمبلی میں بھی کئی اراکین اُن کے ساتھ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق الگ سیاسی گروپ بنانے کا اعلان منگل کی شب جہانگیر ترین کی جانب سے دیے گئے اعشائیے میں کیا گیا ہے۔
حکومت نے عدالتِ عالیہ لاہور کی جانب سے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کو بھی عدالتِ عظمٰی میں چیلنچ کیا ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
شہباز شریف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بتایا کہ ان کا نام وزارتِ داخلہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ لہذا وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
پاکستان میں عید قریب آتے ہی ایک طرف بازاروں میں بلا کا رش ہے وہیں شام کے چھ بجتے ہی مارکیٹوں کے شٹر گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ شہروں میں پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آ جاتی ہے۔ لاہور سے ضیاء الرحمٰن بتا رہے ہیں کہ انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر کیسے عمل کرا رہی ہے اور اس میں اسے کیا مشکلات درپیش ہیں؟
جمعرات کو متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالتی ریمارکس واپس لیے جائیں۔
کچھ عرصہ قبل جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر ایک ٹاک شو کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کے جواب میں کہا تھا کہ اگر اُنہیں کچھ ہوا تو ہم میں سے کوئی 'پاکستان کھپے' کا نعرہ نہیں لگائے گا۔
مزید لوڈ کریں