پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اے لیول امتحانات سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امتحانات لینے کا فیصلہ بچوں کے مستقبل کے لیے مشکل وقت میں کیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز عدالت پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ہی اُن سے اور اُن کے حامی اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔
عدالتِ عالیہ لاہور کے تین رکنی ریفری بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
پنجاب کے صوبائی وزیرِ قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اگر فرانس کے سفیر کو نکالیں گے تو اس کے بین الاقوامی سطح پر اثرات ہوں گے۔ پاکستان کے سر پر ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹکی ہوئی ہے اور اس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان جتنی جدوجہد کر رہا ہے، وہ سب سبوتاژ ہو جائیں گی۔
شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو مذاکرات کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا جائیں گے۔
ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عدالتِ عالیہ لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظور جب کہ جسٹس اسجد جاوید نے مسترد کرنے کا فیصلہ دیا ہے جس پر یہ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان کو بجھوا دیا گیا ہے جو اس پر حتمی فیصلے کے لیے ریفری جج مقرر کریں گے۔
پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ محمد بشارت نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں مزید بتایا کہ ٹی ایل پی سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مسئلہ کافی دن سے چل رہا تھا۔ لیکن گزشتہ چند دِنوں میں جو واقعات ہوئے اُن کی نوعیت مختلف تھی۔ ان میں ایسے واقعات تھے جن میں براہِ راست ریاست کو چیلنج کیا گیا تھا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 50، 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔
ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد افضل لاہور کے تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا جو لاہور کے داخلی راستے شاہدرہ موڑ پر مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران اہلکار ہلاک ہوا
حکومت کی جانب سے سعد حسین رضوی کی گرفتاری پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی پولیس نے اُن کی گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔
مبینہ توہینِ مذہب کا معاملہ کی پولیس رپورٹ کے مطابق اسپتال کی دو نرسوں نے مبینہ طور پر دیوار پر چسپاں آیات کو ہٹایا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جن نرسوں پر الزام لگایا گیا ہے وہ دونوں مسلمان نہیں ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق پاکستان میں مصنوعی طریقے سے اونٹ کی پیداوار کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے۔
ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اُمیدوار علی اسجد ملہی اور مسلم لیگ (ن) کی اُمیدوار نوشین افتخار کے درمیان مقابلہ تھا جس میں نوشین افتحار 16 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائیں۔
جہانگیر ترین کی میزبانی میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کرنے والے رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض بتاتے ہیں کہ عشائیے میں شریک تمام اراکین نے جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیرِِ اعظم سے ملاقات کے لیے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن میں جہانگیر ترین کی شوگر مل کا نام بھی شامل ہے۔
فیفا نے چند روز قبل پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اگر فٹ بال ہیڈکوارٹرز لاہور کا کنٹرول فیفا کی جانب سے مقرر کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد نہ کیا گیا تو اس کی رُکنیت معطل کر دی جائے گی۔
پاکستان میں یوں تو عرصۂ دراز سے کاروباری افراد پر گٹھ جوڑ اور ملی بھگت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ تاہم حالیہ عرصے میں چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر اسے 'سٹے بازوں' کی کارستانی قرار دیا جا رہا ہے۔
کیس کی سماعت سے متعلق ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل پنجاب نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ سماعت ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی جس میں آٹھ گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے۔
دورانِ تفتیشن ملزمان نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے مختلف لوگوں کے نام پر لاکھوں روپے کی رقم نکلوا چکے ہیں
مزید لوڈ کریں