منگل کو فیفا کی جانب سے فیفا ہاؤس لاہور کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر بدھ کی شب تک فیفا ہاؤس کا کنٹرول نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد نہ کیا گیا تو پاکستان کی رُکنیت معطل کر دی جائے گی۔
پاکستان میں کرونا وبا کے حوالے سے قائم ادارے 'نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر' (این سی او سی) کے مطابق اس وقت پاکستان میں کرونا کے 46 ہزار متحرک کیس ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر سینیٹ بننے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے سے فائدے کے لیے بیانیے کو روند دیا گیا۔ تو بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ سے توقع نہیں تھی کہ وہ سینیٹ میں امیدوار کی شکست کے بعد وزیرِ اعظم جیسا ردِ عمل دے گی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے اور ایک نوٹیفکیشن کا سہارا لے کر انہیں گھر بھجوانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
عدالتِ عالیہ نے مریم نواز کو حکم دیا ہے کہ وہ نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں۔ عدالت نے اِس سلسلے میں نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے صرف تین ہفتے قبل تین مارچ کو دونوں مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت علی پر فردِ جرم عائد کی تھی۔ دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا تھا۔
ایچ آر سی پی نے مریم نواز کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب نواز شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں عسکری قیادت کو تنبیہہ کی تھی۔
مسلم لیگ کے مطابق مریم نواز کو ہائی کورٹ نے ہی ضمانت دی تھی۔ پھر نیب ضمانت منسوخی کے لیے ہائی کورٹ سے ہی کیوں رابطہ کر رہی ہے؟ نیب سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا ادارہ ہے۔
معاونِ خصوصی برائے صحت کے مطابق شادیوں اور دیگر ان ڈور تقریبات سمیت مزاروں کو کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے دو ہفتوں کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔
وسطی پنجاب کے شہر میں اس نوعیت کے واقعے پر سنجیدہ حلقے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماضی میں لڑکیوں کے اسکول اور اُن کی تعلیم کی حوصلہ شکنی جیسے واقعات قبائلی اضلاع میں پیش آتے رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ جنہیں ریلی کی شکل میں اُن کی رہائش گاہ تک لایا گیا۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں جن میں ٹیکنو کریٹس اور جنرل نشستوں پر پاکستان تحریکِ انصاف، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے بقول “ہم اس وقت عدم اعتماد کا کھیل نہیں کھیل رہے۔ اس وقت ہماری توجہ سینیٹ انتخابات پر ہے۔ پی ڈی ایم نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم لانگ مارچ کریں گے اور سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔"
لاہور میں مسیحی برادری کے لیے قائم بائبل میوزیم کا مقصد مسیحی برادری کے افراد خصوصاً بچوں کو ان کے عقائد کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس منفرد میوزیم میں کیا کچھ ہے؟ عجائب گھر کی سیر کرا رہے ہیں ضیاء الرحمٰن اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے چھ ہزار تین سو یوروز اور 1.8 بٹ کوائن جو کہ پاکستانی کرنسی میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 47 لاکھ روپے رقم بنتی ہے، کسی اور اکاؤنٹ میں منتقل کرائے ہیں۔
ٹی ایل پی نے فرانس میں مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے معاملے پر 16 فروری تک پاکستان سے فرانس کے سفیر کو نکالنے اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔
اردو کے نام ور شاعر فیض احمد فیض کی 110 ویں سالگرہ ہفتے کو منائی جا رہی ہے۔ فیض تو آج ہم میں نہیں لیکن لاہور میں ان سے منسوب 'فیض گھر' میں ان کی یادیں محفوظ ہیں۔ فیض گھر کیا ہے اور یہاں کیا کچھ ہوتا ہے؟ دیکھیے ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ میں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق دو مجرمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا گیا جب کہ دونوں مجرموں کو لاہور میں ذہنی امراض کے اسپتال منتقل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
پنجاب پبلک کمیشن کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ لیکچرار کے لیے صرف مرد اور خواتین درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اگر ہایئر ایجوکیشن کمیشن اجازت دے تو اُنہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
حکام کے مطابق ویکسین کی ترسیل جاری ہے جس کے بعد ایک منظم طریقہ کار کے تحت ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
مزید لوڈ کریں