چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں ملنے والی کرونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکوں کی کھیپ لے کر پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ پیر کو پاکستان پہنچ گیا۔
افغانستان کے مختلف علاقوں میں منگل باغ سے قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد طالبان رہنماؤں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جس کی ذمہ داری کسی بھی گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر بیان میں کہا ہے کہ طلبہ آن لائن امتحانات کے اپنے حق کے لیے پُر امن مظاہرہ کر رہے تھے۔ انہیں فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔
این سی او سی کے اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ویکسین لگانے کی حکمتِ عملی تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کی گئی ہے جس میں عالمی معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
مظاہروں میں شریک طلبہ کا مؤقف تھا کہ جامعات اور کالجوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے درس تدریس کا سلسلہ آن لائن جاری رکھا۔ اِسی مناسبت سے امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہئیں۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں عدالتی حکم پر نواز شریف کے تمام اثاثے قرق کر لیے ہیں اور رپورٹ عدالت مین جمع کرا دی ہے۔
پاکستان کی عدالتیں کالعدم تنظیموں کے خلاف قائم مقدمات میں تیزی سے فیصلے سنا رہی ہیں جس کے بعد مبصرین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتا ہے۔ اِسی لیے تیزی سے عدالتی کارروائی ہو رہی ہے۔
ذکی الرحمٰن لکھوی پر ڈسپنسری چلانے اور مبینہ طور پر غیر قانونی فنڈنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جن کے خلاف محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے سات دسمبر 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ جب کہ اِنہیں دو جنوری 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر ریحانہ عامر کہتی ہیں جب خاتون کا پردہ بکارت اپنی اصلی حالت میں موجود ہو اور اُس میں مردانہ مواد بھی موجود نہ ہو تو ایسا ممکن نہیں کہ عورت کے الزام کو درست مانا جائے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر کو اپنی رائے سرکاری کاغذ پر دینا ہوتی ہے۔
تجریہ کاروں کی رائے میں پاکستان نے عالمی دباؤ، عالمی سیاست، ملکی معاشی صورتِ حال اور دیگر عوامل کی وجہ سے اپنی پالیسوں کو تبدیل کیا ہے جن میں مستقبل قریب میں بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔
کچرا اُٹھانے کا معاہدہ 31 دسمبر 2020 کو ختم ہو رہا ہے۔ تاہم اس سے قبل ہی حکومتی ادارے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترک کمپنیوں کے درمیان تنازع کے باعث کچرا اُٹھانے کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنوری سے مارچ تک ویکسین کی پہلی کھیپ دستیاب ہو گی جب کہ آبادی کے بڑے حصے کے لیے ویکسین 2021 کی دوسری سہ ماہی میں آ جائے گی۔ تاہم اُن کا کہنا ہے کہ کئی ویکسیز کی طرح اس سے متعلق بھی منفی پروپیگنڈے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وبا اور اِس کے پھیلاؤ میں اتنے عوامل کارفرما ہیں کہ اس کے پھیلاؤ میں اُتار چڑھاؤ یا وبا کے عروج کا تعین سپر کمپیوٹر بھی نہیں کر سکتا۔
ایف آئی اے نے 16 دسمبر کو ہراساں کیے جانے کے کیس میں گلوگار علی ظفر کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر گلوکارہ میشا شفیع کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے کارروائی کی درخواست کی تھی۔
اعلانِ لاہور میں عمران خان کی حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے 31 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد یکم فروری کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے پہلے مرحلے کا اختتام لاہور میں مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے کی صورت میں ہوا ہے۔ پی ڈی ایم 13 دسمبر کے جلسے کو کامیاب جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اسے ناکام قرار دے رہی ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سینئر عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ اتھارٹی کو مبینہ طور پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم ملا تھا کہ اسٹیشن کا نام تبدیل کر دیا جائے۔ ان کے بقول اتھارٹی نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا ہے۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ لاہور میں مسلم لیگ کا جلسہ کرنا بظاہر تو آسان ہونا چاہیے۔ کیوں کہ یہ مسلم لیگ کا حلقہ ہے۔ یہاں پر وہ اکثریت میں ہیں۔ لیکن تاریخ کچھ اور بتاتی ہے۔
ایف آئی اے نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسے کیسز ملک بھر میں ہو سکتے ہیں لیکن رپورٹ صرف صوبہ پنجاب میں ہوتے ہیں۔ ملزمان پیسوں کی لالچ میں بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر و ویڈیوز بنا کر عالمی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ فن کارہ زرین سلیمان لاہور کی الحمرا آرٹس کونسل میں نوجوانوں کو کلاسیکل رقص سکھاتی ہیں۔ رقص سیکھنا کتنا مشکل ہے اور نئی نسل کلاسیکل ڈانس سیکھنے میں کتنی دلچسپی لے رہی ہے؟ جانیے ضیاء الرحمٰن کی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں