پاکستان کے صوبے پنجاب میں ان دنوں مکئی کی فصل تیار ہے۔ کاشت کار فصل کی کٹائی کر رہے ہیں اور پھر مکئی کو خشک کر کے منڈیوں میں فروخت کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ مکئی کی فصل کی کٹائی سے لے کر منڈیوں میں فروخت ہونے تک کے مراحل دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
پنجاب میں مکئی کی فصل کی کٹائی

1
پنجاب میں بڑے پیمانے پر مکئی کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ ان دنوں مکئی کی کٹائی جاری ہے۔

2
فصل کی کٹائی کے بعد کاشت کار مکئی کی فصل سے سِٹے کو الگ کر لیتے ہیں۔

3
سِٹے کو سخت اور ہموار سطح پر رکھ کر اسے دھوپ میں سکھایا جاتا ہے۔

4
دھوپ میں سکھانے کا مقصد مکئی کے دانوں میں موجود نمی کو کم کرنا ہوتا ہے۔