پاکستان کے صوبے پنجاب میں ان دنوں گندم کی کٹائی جاری ہے۔ محکمۂ خوراک پنجاب کے مطابق اس سال اب تک کسانوں سے 1800 روپے فی من کے حساب سے آٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔ وزیرِ خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ محکمۂ خوراک گندم کی خرید کا ہدف حاصل کرے گا اور گزشتہ برس کی نسبت رواں سال گندم کی پیداوار بہتر ہو گی۔
پنجاب میں گندم کی فصل کی کٹائی

1
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اِن دِنوں گندم کی کٹائی جاری ہے۔

2
گندم کی کٹائی کے پہلے مرحلے میں کسان گندم کے خوشے کاٹ کر اُن کی گانٹھیں بناتے ہیں۔

3
دوسرے مرحلے میں ان گانٹھوں (گندم کے خوشوں) کو تھریشر میں ڈال کر گندم کے دانے الگ کیے جاتے ہیں۔

4
تھریشر کے ذریعے گندم کے دانے ایک طرف سے نکلتے جاتے ہیں جب کہ باقی چھلکے اور خوشے الگ ہو جاتے ہیں۔