بعض ماہرین کہتے ہیں کہ صوبے کی سیاست اب ایک نیا رُخ اختیا کر رہی ہے جب کہ کچھ ماہرین سمجھتے ہیں کہ عمران خان کا ووٹ بینک اب بھی برقرار ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں چھ سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
عمران خان کی کابینہ میں بطور وزیرِ دفاع شامل رہنے والے پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریکِ انصاف کے سابق 57 ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت اعلان کیا ہے۔
کرم کے ایک قبائلی رہنما عطاء اللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک پورے ضلع میں زمینوں اور جائیدادوں کے تنازعات حل نہیں ہوتے تب تک مستقل طور پر امن نہیں آ سکتا۔
نوشہرہ کے ضلعی پولیس دفتر کے ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ عابد علی کو منگل کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کار پر جا رہے تھے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب قبائلی اضؒلاع میں اراضی کے تنازعے اور دیگر وجوہات کی بنا پر مسلح تصادم ہوا ہے۔ تاہم حالیہ تصادم کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ کے گاؤں شگہ مارتونگ میں پیش آیا ھے جہاں پر ریت کا تودہ کرکٹ کھیلتے بچوں پر آگرا ۔ ریت کا تودہ گرنے سے لگ بھگ دس بچے ملبے تلے دب گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو روکنے کے لیے ناکہ بندیوں کا کام جاری تھا کہ اس موقع پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
گورنر گلگت بلتستان نے ایک اعلامیے میں سپریم اپیلٹ کورٹ کے ایک مراسلے میں حالات سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر انتخاب روکنے اور اسمبلی اجلاس کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
پیر کو چارسدہ شہر میں قرآن کی بے حرمتی اور سویڈن میں قرآن جلانے کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سویڈن کی حکومت سے تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
سکھ، مسیحی اور ہندو برادری کے نے اقلیتی برادری پر ہونے والے حملوں کو تشویش ناک قرار دیا ہے اور حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے
پولیس رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح سردار من موہن سنگھ رکشے پر جا رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔
عمائدین کے وفد میں شامل ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کالعدم تنظٖیم کے سربراہ مفتی نور ولی محسود نے مصالحت کے لیے ٹی ٹی پی کی شوریٰ کو اعتماد میں لینے کا کہا ہے۔
پاکستانی اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے حصول کے بعد متعلقہ افراد کو پاکستانی شہریوں جیسی تمام مراعات حاصل ہوجاتی ہیں اور وہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں رہائش پذیر ہونے کے علاوہ جائیداد خرید سکتے ہیں۔
جنوبی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے بانی ارکان میں شامل علی وزیر کو شمالی وزیرستان سے ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش کے بعد جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا جن کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت اُن کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیں گے۔
خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جب کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں سمیت تین جنوبی اضلاع میں بارش کے دوران حادثات کی وجہ سے 27 افراد ہلاک جب کہ 146 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے ساتھ اس کی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم رواں برس دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں کمی آئی ہے۔
چند روز قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں حکام نے مختلف قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر 32 مختلف مقامات پر کارروائیوں کی تصدیق کی تھی ۔
نو مئی کے واقعات کے بعد پنجاب اور سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی تعداد زیادہ تھی اور یہ کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما فی الحال خاموش ہیں۔ لیکن پرویز خٹک کی پریس کانفرنس کے بعد اب یہاں بھی صورتِ حال بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں