پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے علاوہ مذہبی سیاسی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی سمیت قوم پرست عوامی نیشنل پارٹی نے مجوزہ فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کی ہے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق مدین میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے۔
پولیس فوری طور پر مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی مگر مشتعل ہجوم میں شامل درجنوں افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کردیا۔
منگل کی شب نامعلوم افراد نے لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ سلطان خیل میں خلیل جبران اور اُن کے وکیل دوست پر فائرنگ کر دی تھی۔ خلیل جبران ہلاک جب کہ اُن کے دوست اس واقعے میں زخمی ہو گئے تھے۔
پشاور— خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تین بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں فوجی افسر بھی شامل ہے۔
یبر پختونخوا کے جنوبی ضلعے لکی مروت میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ہے۔ دھماکے میں فوج کے ایک افسر سمیت پانچ اہل کار ہلاک ہوئے
پشاور -- پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مبینہ عسکریت پسندوں نے منگل کو لڑکیوں کے ایک اور اسکول کو آگ لگا کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ وزیرستان میں رواں ماہ اسکول پر حملے کا تیسرا واقعہ ہے۔
حکام کے مطابق پیر کو پاک افغان سرحد پر وادی تیراہ کے گاؤں آدم خیل میں صبح سویرے تقریباً چار بجے سیکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم شر پسندوں نے حملہ کیا
قتل کیے جانے والے افراد میں ایک نوجوان صحافی اور مذہبی سیاسی جماعت کا ایک اہم مقامی رہنما بھی شامل ہے۔
طالب علم منصور حسین نے کہا کہ اب پاکستانی طلبہ نے اپنے رہائشی فلیٹوں کو محفوظ بنایا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان سرحد پر لگ بھگ پانچ روز تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہفتے کو فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد عام افغان باشندوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افغان صحافی بھی پاکستان آ گئے تھے۔
حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملوں میں ایک اہلکار کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ زخمیوں کو بنوں کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
شمالی وزیرستان میں حالیہ مہینوں میں اسکول جلانے اور تباہ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایک سال قبل مئی 2023 میں میرعلی سب ڈویژن کے بازار کی حدود میں واقع لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا تھا۔
بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت آ رہی تھی جو یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
پولیس عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اغوا کاروں نے بعد میں سیشن جج کے محافظ اور گاڑی کو چھوڑ دیا ہے۔
نامعلوم حملہ آوروں نے ہفتے کی رات ڈیرہ اسماعیل خان ہارک ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کسٹم کے ایک انسپکٹر، ایک کانسٹیبل سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
انسانی حقوق اور خواتین کے تحفظ کے لیے سرگرم افراد اور غیر سرکاری اداروں کے عہدے دار غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارش اور برساتی نالوں میں طغیانی سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ شدید بارشوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سمیت دیگر حادثات میں تین دن کے دوران آٹھ افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب لکی مروت کے منجیولا چوک پر دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اور ایک اہلکار ہلاک ہو گئے۔
مزید لوڈ کریں