حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملوں میں ایک اہلکار کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ زخمیوں کو بنوں کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
شمالی وزیرستان میں حالیہ مہینوں میں اسکول جلانے اور تباہ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایک سال قبل مئی 2023 میں میرعلی سب ڈویژن کے بازار کی حدود میں واقع لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا تھا۔
بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت آ رہی تھی جو یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
پولیس عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اغوا کاروں نے بعد میں سیشن جج کے محافظ اور گاڑی کو چھوڑ دیا ہے۔
نامعلوم حملہ آوروں نے ہفتے کی رات ڈیرہ اسماعیل خان ہارک ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کسٹم کے ایک انسپکٹر، ایک کانسٹیبل سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
انسانی حقوق اور خواتین کے تحفظ کے لیے سرگرم افراد اور غیر سرکاری اداروں کے عہدے دار غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارش اور برساتی نالوں میں طغیانی سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ شدید بارشوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سمیت دیگر حادثات میں تین دن کے دوران آٹھ افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب لکی مروت کے منجیولا چوک پر دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اور ایک اہلکار ہلاک ہو گئے۔
خیبر پختونخوا میں آبی ذخائر کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کے تحفظ کے لیے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس عہدیداروں کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا جسے افغانستان سے پہاڑی راستوں کے ذریعے لانے والے کمانڈر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
دوسرے مرحلے کا آغاز ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پہلے مرحلے میں پاکستان سے بے دخل کیے گئے چار لاکھ افغان مہاجرین آباد کاری کے منتظر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب رواں دواں تھا کہ ہتھالہ کے مقام پر مسلح شخص نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
استغاثہ کے مطابق 29 مارچ 2022 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے انجم آباد میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ فلاح البنات کی تین طالبات رضیہ حنیفہ، عائشہ نعمان اور عمرہ امان نے 18 سالہ خاتون ٹیچر 'س' کو گلے پر چھریاں پھیر کر ذبح کر دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے افغانستان میں موجود کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مبینہ جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان طورخم اور چمن کے علاوہ دیگر سرحدی گزرگاہوں پر حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو سماجی رابطے کی سائٹ 'ایکس' پر ایک بیان میں کہا کہ اتوار کی شب تین بجے کے قریب پاکستانی طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل اور صوبہ خوست کے ضلع سیپرہ میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی ہے۔
افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ہفتے کی صبح فوج کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے بعد یکے بعد دیگرے خودکش دھماکے کیے گئے۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے جمعرات کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ پشاور کے دوران اُن کا استقبال نہ کرنے کے سوال پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ پشاور میں موجود نہیں تھے۔ خیبرپختونخوا کے لوگ مہمان نواز ہیں اور یہاں آنے والے ہر شخص کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
رواں سال پولیو مہم پر اب تک ہونے والے حملوں میں آٹھ افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال 2023 میں مجموعی طور پر سات افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔
مختلف سرکاری اداروں کے مطابق اس دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور افغانستان سے ملحقہ قبائلی اضلاع شدید بارشوں، برف باری اور پہاڑی تودے گرنے سے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر آمد و رفت کا سلسلہ بھی متاثر ہوا ہے۔
مزید لوڈ کریں