انعام الحق کی مدعیت میں بسیہ خیل تھانے میں درج مقدمے کے مطابق ملزم نے دو مرتبہ پیغمبر اسلام اور علما کے بارے میں بد زبانی کی اور اسکول کے استاد کے سامنے بھی یہ الفاظ دہرائے۔
ٹی ٹی پی نے جمعرات کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا تھا کہ گو کہ وہ جمہوری نظام کے خلاف ہیں، تاہم وہ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے دوران کسی بھی سیاسی جلسے یا اُمیدوار کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین سرحدی گزرگاہ طورخم پیر کو تیسرے روز بھی ہر قسم کی دو طرفہ تجارت کے لیے بند ہے۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کوہاٹ اور بنوں میں دو مختلف مقامات پر مبینہ عسکریت پسندوں نے پولیس پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پیر کی صبح عسکریت پسندوں نے انسدادِ پولیو مہم میں شامل سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سنگل بینچ کی جانب سے جاری کیا گیا حکم امتناع ختم کر دیا۔
پاکستان کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے چھ حجاموں کو اغوا کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج اور سیاسی تجزیہ کار جسٹس (ر) شیر محمد خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی عمل میں مداخلت کی شکایات عام ہیں اور یہی وجہ ہے کا لوگوں کا انتخابات پر اعتماد کم ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جن افراد نے تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا تھا وہ افراد پی ٹی آئی کے کارکن ہی نہیں ہیں۔ ان افراد کے پاس تو تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔
سماعت کے دوران جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں ملکی حالات کا پتا ہے سپریم کورٹ بھی تمام پارٹیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے بارے میں کہہ چکی ہے۔
وفاقی محکمۂ صحت اور عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی پاکستان کے 14 اضلاع جن میں سے اکثریت کا تعلق خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے ہے میں پولیو جراثیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
ڈی آئی خان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کا کہنا ہے کہ مبینہ عسکریت پسندوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب بارود سے بھری گاڑی کو سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کے مرکزی دروازے سے ٹکرایا۔
پشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام سے تعلق رکھنے والی زینت بی بی اور افغانستان کے سرحدی صوبے کنڑ کے عرفان اللہ خان 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے مگر حکومتِ پاکستان کے اکتوبر 2023 کے فیصلے سے دونوں سخت پریشان تھے۔
فائرنگ سے بس بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے ٹرک کا اگلا حصہ مکمل طور جل گیا تھا جب کہ ٹرک کا ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو سیکیورٹی اہل کاروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں دو سیکورٹی اہل کاروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے بقول واقعے سے مبینہ تعلق کی بنا پر اب تک متعدد افراد گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ دیگر کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ماضی میں بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص ہزارہ ڈویژن کے مانسہرہ اور کوہستان کے اضلاع میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ صوبے میں پی ٹی آئی کے اندر ٹوٹ پھوٹ کے باوجود اب بھی بہت سے رہنما پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں سے خیبرپختونخوا کی سیاست پی ٹی آئی کے اردگرد گھومتی رہی ہے۔ 2013 میں پارٹی پہلی مرتبہ صوبے میں اقتدار میں آئی تھی جب کہ 2018 کے انتخابات میں اسے دو تہائی اکثریت ملی تھی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل عارف جان آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے پر جیل میں قید ہیں۔ لیکن اُن کے بیوی بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
مزید لوڈ کریں