قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قبائلی اضلاع سے پارلیمانی نشستوں میں اضافے سے متعلق ایک بل گزشتہ اپریل میں منظور کیا تھا جسے ابھی تک منظوری کے لیے ایوان بالا میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
خفیہ اداروں نے ڈاکٹر شکیل آفریدی پر الزام لگایا تھا کہ اُنھوں نے انسداد پولیو کی جعلی مہم کے ذریعے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کی رہائش گاہ کی نشاندہی میں معاونت کی تھی۔
شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ کے ایک سینئر صحافی حاجی مجتبیٰ نے کرفیو اُٹھائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان علاقوں میں حالات معمول پر آ چکے ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
ضمانت پر رہائی پانے والوں میں عبداللہ ننگیال، صمد خان، پروفیسر اسحاق وزیر، بخت نیاز اور ملا طاہر شامل ہیں۔
قبائلی علاقوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 83 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں جس میں صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور مواصلات کی سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی کی سربراہی میں وکلاء کے ایک پینل نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں چند روز بنوں کی ایک عدالت میں دائر کیں تھیں جن کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
صوبائی حکام اور وزیر اطلاعات شوکت علی یوسف زئی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے بعض علاقوں میں دہشت گرد ابھی تک موجود ہیں اور انکے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور کرفیو نافذ ہے۔
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتِ حال اور انتظامی مسائل کی بنیاد پر گزشتہ ہفتے کمشن سے انتخابات 20 روز کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل نے ایک اور اپیل دائر کر کے سزا مکمل طور پر ختم کرنے کی استدعا کی تھی جو سات سال سے زیرِ التوا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے انتخابات کے التوا کا ذمہ دار پشتون تحفظ تحریک کو ٹھہرایا ہے۔
پولیس نے محسن داوڑ کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی تکمیل پر جمعے کو بنوں کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق فی الوقت افغانستان پاکستان کا واحد پڑوسی ملک ہے جس کے ساتھ اس کی دوطرفہ تجارت کو فروع دینے کے بہت امکانات ہیں اور افغانستان ہی کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروع دینے سے پاکستان کے بہت سے معاشی مسائل حل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
جرگے میں شامل ایک قبائلی رہنما نے بتایا کہ جرگے میں شامل ممبران نے کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کر کے پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے جب کہ پشتون تحفظ تحریک کے سربراہ منظور پشتین سے بھی رابطہ کر کے بات چیت کی جائے گی۔
بیان کے مطابق اسی قسم کا ایک حملہ 26 مئی کو سہولت کار کو چھڑانے کے لیے مسلح افراد نے خڑ کمر چیک پوسٹ پر بھی کیا تھا۔
حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے قبائلی اضلاع میں سب سے زیادہ، 16 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
پولیس کے مطابق فریقین میں سے کسی نے بھی پولیس کو رپورٹ نہیں کیا تاہم پولیس نے ازخود مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ میں منگل کی صبح سے پشتون تحفظ تحریک کے قافلے پر سیکورٹی اہل کاروں کی مبینہ فائرنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
حکام کا دعوٰی ہے کہ ممبران قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ سمیت پی ٹی ایم کے کارکنوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا.
مزید لوڈ کریں