عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آنے سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ ماحول میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے جو ہر بچے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
بنوں کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبداللہ خان نے وائس آف امریکہ کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ دھمکیوں اور حملوں کی پیشگی اطلاعات ملنے کے بعد شمالی وزیرستان کی پولیس نے محسن داوڑ سے رابط کیا گیا ہے اور انہیں آٹھ محافظ فراہم کر دیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قبائلیوں نے دہشت گردی اور نقل مکانی سمیت بہت قربانیاں دی ہیں جسے نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
ایک عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے پمفلٹ میں پولیس اہل کاروں کو تنبییہ کی گئی ہے کہ وہ وردی پہننے اور اسلحہ لے کر گھومنے سے گریز کریں۔
ڈاکٹروں کی تنظیم کے صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایمرجنسی وارڈز کے سوا صوبے بھر کے ڈاکٹروں نے بائیکاٹ اور احتجاج میں حصہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ فیصلے کے مطابق جمعرات کو ڈاکٹروں نے نجی کلینک بھی احتجاجاً بند رکھے۔
خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد قبائلی علاقہ جات کے لئے صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر پولنگ دو جولائی کو ہونا تھی۔
اطلاعات ہیں کہ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے لمن میں ہونے والے اس ڈرون حملے میں ایک مقامی عسکریت پسند تنظیم کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ تحریک کے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کے وفود نے رواں ہفتے کور کمانڈر پشاور سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں لاپتا افراد کی بازیابی سمیت قبائلی علاقوں کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔
پی ٹی ایم کے رہنماؤں نے ایف آئی آر کے خلاف پشاور کی ہائی کورٹ میں داخواست دائر کی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول کا ازسرنو جائزہ اور سیکورٹی اہل کاروں کو پولنگ سٹیشن سے باہر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
شمالی وزیرستان پولیس رپورٹ کے مطابق یکم مئی کو علی وزیر اور پختون تحفظ تحریک کے دیگر رہنما شیوہ تحصیل میں مجوزہ ڈیم کرم تنگی کے خلاف اکٹھے ہوئے۔ اس مظاہرے میں کابل خیل قوم کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔
عبداللہ جان کے قتل کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم حکام کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے۔
افغان تاجر اعجاز الحق مجاہد نے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اس قسم کی تقریبات کا تسلسل جاری رہنا چاہیے، کیونکہ دو طرفہ تجارت کے مسائل میں اضافے کی وجہ سے تجارتی حجم تاریخ کی نچلی ترین سطح تک پہنچ چکا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک مقامی صحافی امان اللہ منگل کی صبح اپنے گاؤں سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں نشانہ بنایا۔
بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کے الزامات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی میں شامل اپوزیشن ارکان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کے چار مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں پر بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت لاکھوں پودے لگانے کا دعوٰی کیا گیا تھا۔
چند روز قبل اورکرزئی میں جلسہ عام اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم نے پشتون تحفظ تحریک کے موقف کو صحیح مگر اس کے طریقہ کار کی مخالفت کی تھی۔
پیر کو پشاور کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں سے بھی سیکڑوں بچوں کی حالت پولیو کے قطرے پلانے کے بعد خراب ہونے کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔
قبائلی علاقوں میں امریکہ کے کہنے پر فوج بھیجنا بہت بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے ملک کو بہت بڑا نقصان اُٹھنا پڑا۔
پاکستان میں رواں سال پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 4 خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے جب کہ ایک ایک پنجاب اور سندھ سے ہیں۔
مزید لوڈ کریں