رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ بھارت، اعداد و شمار


دلیر مہدی (فائل)
دلیر مہدی (فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پانچواں میچ اتوار کو بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیل رہی ہے۔ اب تک پاکستان کے 4 میچوں میں 3 اور بھارت کے 3 میچوں میں 5 پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 131 ون ڈے انٹرنیشنل ہو چکے ہیں۔ پاکستان 73 اور بھارت 54 میچ جیتا ہے۔ 4 میچ نامکمل رہے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ 10 سال میں 14 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان 5 اور بھارت 9 جیتا۔

انگلینڈ میں دونوں ٹیمیں 5 بار سامنا کر چکی ہیں۔ ان میں 2 میچ پاکستان نے جیتے اور 3 میں شکست کھائی۔ ورلڈ کپ میں 6 مقابلے ہو چکے ہیں اور پاکستان ایک بھی نہیں جیت سکا۔ سرفراز احمد بھارت کے خلاف 4 میچوں میں قیادت کرچکے ہیں۔ انھیں واحد کامیابی 2 سال پہلے چیمپینز ٹرافی کے میچ میں ملی تھی۔

مجموعی طور پر پاکستان 920 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکا ہے جن میں 480 میں فتح اور 412 میں شکست ہوئی۔ 8 میچ ٹائی ہوئے جب کہ 20 نامکمل رہے۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی سرزمین پر 85 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جن میں 34 میں کامیابی جبکہ 49 میں شکست ہوئی۔ 2 میچ نامکمل رہے تھے۔

مانچسٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم 8 میچ کھیل چکی ہے جن میں صرف 2 کامیابیاں ملی ہیں۔ یہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ ہوگا۔ ورلڈ کپ 1999 میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں پاکستان 74 میچ کھیل چکا ہے جن میں 41 میں کامیابی اور 31 میں ناکامی ہوئی۔ 2 مقابلے مکمل نہیں ہو سکے۔

سرفراز احمد اب تک 43 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں 22 میچ انھوں نے جیتے ہیں اور 19 ہارے ہیں۔ 2 میچ مکمل نہیں ہوئے۔

مانچسٹر میں اتوار کو دن بھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگر بارش نہ ہوئی تو میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

XS
SM
MD
LG