رسائی کے لنکس

جبوتی کے صدارتی انتخابات کے 'پُرامن انعقاد' پر امریکہ کی تعریف


فائل
فائل

محکمہ خارجہ کے ترجمان کے بقول، ''ہم منتظر ہیں کہ ہمارے مشترکہ مفادات کو فروغ ملے، اور مزید خوش حال، محفوظ اور جمہوری مستقبل کے حصول کے لیے جبوتی کے شہریوں کی مدد جاری رکھی جائے''

امریکہ نے جبوتی میں 8 اپریل کو صدارتی انتخابات کے ''پُر امن انعقاد'' کے عمل کو سراہا ہے۔

ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، مارک ٹونر نے پیر کے روز کہا ہے کہ ''انتخابات تمام معاشروں کی جمہوریت کے لیے ایک لازم جُزو ہیں''۔

ترجمان نے کہا کہ ''جمہوریت کی بنیاد قانون کی حکمرانی، شہری آزادی اور تمام فریق کی جانب سے کھلے دل سے سیاسی مکالمے پر قائم ہے''۔

مارک ٹونر نے کہا کہ'' پُرامن اجتماع، جماعت سازی اور جبوتی کے تمام شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی دینے کے معاملے پر، ہم حکومتِ جبوتی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں''۔

ترجمان نے کہا کہ ''جبوتی کے ساتھ امریکہ کی مضبوط ساجھے داری ہے''۔

بقول ترجمان، ''ہم منتظر ہیں کہ ہمارے مشترکہ مفادات کو فروغ ملے، اور مزید خوش حال، محفوظ اور جمہوری مستقبل کے حصول کے لیے جبوتی کے شہریوں کی مدد جاری رکھی جائے''۔

جبوتی کے انتخابی عمل کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے، مارک ٹونر نے ''بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقیات، افریقی یونین کی جانب سے جاری ہونے والی سفارشات کا حوالہ دیا؛ اور کہا کہ اِن سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم حکومتِ جبوتی کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں''۔

XS
SM
MD
LG