رسائی کے لنکس

ایران میں زلزلہ سے تین افراد ہلاک، 800 زخمی


زلزلے کے نتیجے میں شہر خوی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے نتیجے میں شہر خوی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایران کے شمال مغربی صوبے آذربائیجان غربی کے شہر خوی میں ہفتے و 5.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ 800 سے زائد زخمی ہوئے۔

آذربائیجان غربی صوبہ ​ ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

آذربائیجان غربی کے گورنر جنرل محمد صادق نے اتوار کو بتایا کہ زخمیوں کو شہر خوی کے ساتھ ساتھ قریبی علاقوں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

محمد صادق کا کہنا تھا کہ زلزلے کی وجہ سے 70 دیہات میں نقصان کا خدشہ ہے۔ آرمیا کے بعد خوی آذربائیجان غربی کا سب سے بڑا شہر ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلہ رات نو بج کر 44 منٹ پر آیا جس کی گہرائی سات کلومیٹر زمین میں بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ چند برس کے دوران ایران میں کئی بار شدید زلزلے آئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔

امدادی کارکنوں کے مطابق زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے

زلزلے بعد ​ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکی، عراق، آرمینیا اور آذربائیجان میں بھی محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے البتہ اس زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا۔

افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاعات ہیں۔

XS
SM
MD
LG