رسائی کے لنکس

نائب صدر منحرف نہیں ہوئے: شام


شام کے نائب صدر فاروق الشرع
شام کے نائب صدر فاروق الشرع

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فاروق الشرع کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے حوالے سےبتایا ہے کہ نائب صدر نے’کبھی ایک لمحے کے لیے اپنے ملک چھوڑنے کےبارے میں نہیں سوچا‘

شام نے اِن خبروں کی تردید کی ہے کہ نائب صدر فاروق الشرع نے اپنی ہمدردیاں تبدیل کر لی ہیں۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ہفتے کوشرع کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے حوالے سےبتایا ہےکہ 73برس کے سنی نائب صدر نے’کبھی ایک لمحے کو بھی اپنے ملک چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچا‘۔

چینل نے یہ بھی بتایا کہ شرع نے جمعے کے روز اقوام متحدہ کی طرف سے الجزائر کے نامور سفارت کار لخدار براہیمی کی شام کے لیے بین الاقوامی ایلچی کے طور پرتعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

براہیمی اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کوفی عنان کی جگہ لیں گے جو اِس ماہ کےاواخر میں شام کے ایلچی کے عہدے سے سبک دوش ہونے والے ہیں۔
شام کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روزتشدد کےواقعات میں فوج نے ملک کے اُن علاقوں میں جہاں باغیوں کا قبضہ ہے جنگی طیاروں سےبمباری کی، جِن میں حلب کے شمالی علاقے میں واقع عزاز کا سرحدی قصبہ شامل ہے۔

کچھ روز قبل، عزاز میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں 40سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

جمعے کے دِن حکومت مخالف مظاہرے ہوئے جن میں ہزاروں افرادنے شرکت کی، جب کہ شام کی فضائی افواج نےحلب میں حزب مخالف دھڑوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا اور دمشق کےمضافات میں لڑائی لڑی۔
XS
SM
MD
LG