رسائی کے لنکس

امریکہ: بوسٹن میں ریکارڈ برف باری، اوہایو میں سیلاب


Women in their costumes of the region sit in a horse-drawn carriage during the traditional Leonhardi pilgrimage in Warngau near Munich, Germany. The annual pilgrimage honors St. Leonhard, patron saint of the highland farmers for horses and livestock.
Women in their costumes of the region sit in a horse-drawn carriage during the traditional Leonhardi pilgrimage in Warngau near Munich, Germany. The annual pilgrimage honors St. Leonhard, patron saint of the highland farmers for horses and livestock.

رواں موسمِ سرما میں ہونے والی غیر معمولی برف باری اور طوفانی بارشوں کے باعث امریکہ کے کئی دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔

امریکہ کے شمال مشرقی شہر بوسٹن میں رواں موسمِ سرما کے دوران سردی اور برف باری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار کو آنے والے ایک برفانی طوفان کے باعث شہر میں 4ء7 سینٹی میٹر تک برف پڑی ہے جس کے بعد نومبر سے اب تک شہر میں پڑنے والی برف باری 275 سینٹی میٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔

بوسٹن میں موسمِ سرما کے دوران ہر سال اوسطاً 110 سینٹی میٹر تک برف باری ہوتی ہے لیکن رواں سال اب تک اس اوسط مقدار کی دگنی سے بھی زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

امریکہ کی شمالی ریاستوں میں رواں موسمِ سرما ویسے بھی بہت شدید رہا ہے اور پے در پے آنے والے کئی برفانی طوفانوں نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

بوسٹن کی شہری انتظامیہ کے مطابق شہر میں برف باری کا آغاز عموماً دسمبر میں ہوتا ہے لیکن اس بار سال کے آخری مہینے میں شہر میں بمشکل ایک سینٹی میٹر برف پڑی تھی۔

لیکن 25 جنوری سے شروع ہونے والی شدید سردی کی لہر اور اس دوران آنے والے کئی برفانی طوفانوں کے نتیجے میں شہر میں صرف تین ہفتوں کے دوران 217 سینٹی میٹر تک برف باری ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔

رواں سال ہونے والی غیر معمولی برف باری اور طوفانی بارشوں کے باعث امریکہ کے کئی دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔

دریائے اوہایو میں طغیانی کے باعث ریاست انڈیانا کے جنوب مشرقی اور کنٹکی کے کئی شمالی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں سڑکیں، دکانیں اور گھرپانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ ریاست اوہایو کا جنوبی شہر سنسناٹی بھی سیلابی ریلوں سے متاثر ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دریائے اوہایو 20 سال کی بلند ترین سطح پر بہہ رہا ہے اور پانی کی سطح میں رواں ہفتے کے اختتام تک کمی آنے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG