رسائی کے لنکس

امریکہ کا وسیع علاقہ برف باری اور سیلاب سے متاثر


کولوراڈو
کولوراڈو

ملک کی جنوبی ریاستوں میں دو سے پانچ انچ تک برف ہوئی، جب کہ سیلاب اور طوفانی ہوائوں کے نتیجے میں، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

امریکہ کے شمال و مشرقی علاقے میں جمعرات کو معتدل سے شدید برف باری ہوئی، طوفان کی زد میں آئے یا سیلاب سے متاثر رہے، جب کہ پہلے سے جمی ہوئی برف پر ایک سے تین انچ برف کی نئی تہ جم گئی۔

ادھر، ملک کی جنوبی ریاستوں میں دو سے پانچ انچ تک برف ہوئی۔

سیلاب اور طوفانی ہوائوں کے نتیجے میں، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

واشنگٹن، میری لینڈ اور ورجینیا میں سڑکوں پر آمد و رفت متاثر رہی، جب کہ دفاتر اور اسکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی؛ جب کہ مالز اور مارکیٹوں میں آنے جانے والوں کی تعداد کم رہی۔

XS
SM
MD
LG