رسائی کے لنکس

امریکہ: مشرقی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں


نیاگرا فالز
نیاگرا فالز

نیویارک کے لیے یہ ہفتہ سرد ترین رہا، جس کے باعث نیاگرا فالس کا اونچائی سے گرتا ہوا پانی بہنا بند ہوگیا۔

ماہرین اِسے ہڈیوں میں اترجانے والی سردی کا نام دیتے ہیں۔ بوسٹن اور نیویارک پہلے ہی ریکارڈ سردی کی لپیٹ میں ہیں، لیکن جمعرات کے دِن شکاگو ملک میں موسم سرما کا سرد ترین خطہ تھا، جہاں اسکول بند کردیے گئے تھے۔

سردی کا رخ مشرق کی جانب جاری ہے، اور جمعرات کی شام تک، یخ بستہ قطبی ہوائیں امریکہ کے وسطی علاقے کا چکر لگاتے ہوئےمشرق جا پہنچی ہیں۔

’نیشنل ویدر سروس‘ کے ماہر، بوب آرویک کے مطابق، جمعرات کو شکاگو میں درجہٴحرارت منفی آٹھ فیئرینہائٹ (منفی 22 سلشئیس) تھا؛ جب کہ ریکارڈ کے مطابق، 1936ء میں اِسی روز کا سب سے کم درجہ حرارت سات ڈگری فیئرینہائٹ تھا۔

یہ ریکارڈ توڑ سردی اب بھی تیزی سے مشرق کی طرف رخ کیے ہوئے ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ آندھی کے باعث، شکاگو میں اصل درجہٴحرارت منفی 25 کو چھو رہا تھا۔

شکاگو کے پبلک اسکولوں میں 396000 طالب علم تعلیم حاصل کرتے ہیں، جو امریکی اسکول نظام کی تیسری بڑی تعداد ہے۔ جمعرات کو اسکولوں کو بند کردیا گیا اور عام مسافر مختصر گاڑیوں میں دھنس کر رہ گئے۔

تاہم، ہر آدمی موسم سے نفرت نہیں کرتا۔ کام پر جاتے ہوئے، 54 برس کے ٹیجے رائیڈل شکاگو نہر سے اٹھنے والی بھاپ کے نظارے کی فلم بنا رہے تھے۔

اُن کے بقول، ’مجھے اس سے خاص محبت ہے۔ نظارہ عمدہ، صاف و شفاف ہے، اس میں کوئی جراثیم نہیں‘۔

شمال ہی میں واقع بہت دور فاصلے پر، مِلواکی کے علاقے میں سارہ اپلین آمد و رفت سے متعلق کاروبار سے وابستہ ہیں، جس میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ، ’ہم بے انتہا مصروف ہیں۔ یہاں کا موسم سرد ترین ہے، اس لیے ہر کوئی یہاں سے باہر جانا چاہتا ہے‘۔

بوب آرویک نے بتایا ہے کہ ہڈیوں میں اتر جانے والی سردی کی یہ تازہ لہر تیزی سے مشرق کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اور جمعے کی صبح سویرے تک بوسٹن سے ورجینیا کے دارالحکومت، رچمنڈ تک پھیل چکی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ماضی کے سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے۔

رات کے دوران، واشنگٹن ڈی سی میں درجہٴحرارت تین درجے فیئرینہائٹ (منفی 19 سینٹی گریڈ) پر پہنچ چکا تھا، جب کہ جمعرات کو علاقے کے تمام مقامی اسکول یا تو بند ہو چکے تھے، یا پھر تاخیر سے کھلے، اور حاضری نہ ہونے کے برابر تھی۔

نیویارک کے لیے یہ ہفتہ سرد ترین رہا، جس کے باعث نیاگرا فالس کا اونچائی سے گرتا ہوا پانی بہنا بند ہوگیا، کیونکہ کینیڈا کی سرحد پر واقع یہ واٹرفال منجمد ہوگیا، جس کی وجہ سے فالس سے برف کے تودے گرنے لگے۔ اب نظارہ یہ رہ گیا تھا جیسے گلیشئیر اور برف کے ٹکڑے کھنک رہے ہوں۔

بوسٹن میں ’کیبن فیور‘ پنجے گاڑ چکا ہے، جہاں شہر کی تاریخ میں فروری کے ماہ میں سخت ترین برف باری کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ بوسٹن کے مکین موجودہ موسم میں اب تک آٹھ فٹ (2.4میٹر) برف پڑتی ہوئی دیکھ چکی ہے، وہ ایک دوسرے کے ساتھ سماجی میڈیا پر ہیش ٹیگ#BostonBlizzardChallengeوڈیوز کا تبادلہ کر رہے ہیں، جس میں ’سوم سوٹس‘ پہنے ہوئے وہ اونچائی سے چھلانگ لگا کر برفیلے پانی میں ڈبکیاں لگاتے ہیں۔

بوسٹن کے میئر، مارٹی والش کہتے ہیں کہ اُنھیں یہ دیکھ کر زیادہ خوشی نہیں ہوتی کہ لوگ پورچ، کاروں، سیڑھیوں اور دوسری منزل سے نیچے چھلانگ مارتے ہیں۔

والش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’یہ بیوقوفانہ بات ہے، ایسے عمل سے آپ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں‘۔

XS
SM
MD
LG