رسائی کے لنکس

امریکہ: برف باری، پروازیں منسوخ، سڑکیں بند


وائٹ ہائوس
وائٹ ہائوس

ویدر سروس کے مطابق، کنٹکی برف تلے دب چکا ہے، جہاں ریڈکلف کے شہر میں 21.5 انچ برف پڑ چکی ہے، جب کہ ریاست کے دیگر مقامات پر ایک فٹ تک برفباری ہوئی ہے۔ آرکنسا، الی نوائے، انڈیانا اور اوہائیو میں 11 انچ (28 سینٹی میٹر) برف پڑ چکی ہے

ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک کا علاقہ جمعرات کو طوفانی برسات اور برف باری کی لپیٹ میں رہا، جس کے باعث، اسکول اور دفاتر بند رہے، تقریبا ً 4000 پروازیں منسوخ کردی گئیں، اور کنٹکی میں رات بھر سینکڑوں موٹر گاڑیاں سڑکوں پر پھنسی رہیں، جہاں 21.5 انچ (55 سینٹی میٹر) برف پڑی۔

ہوا بازی کی وفاقی انتظامیہ کی اطلاع کے مطابق، ایٹلانٹا سے نیویارک کے لاگاردیا ایرپورٹ آنے والا ڈیلٹا ایرلائنز کا ایک طیارہ شدید برف باری کے باعث، رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔ فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، فلائیٹ 1086 کو پیش آنے والے اس حادثے کے بعد ایرپورٹ کو بند کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، نیوجرسی، سائوتھ کیرولینا اور ٹنیسی میں سینکڑوں اسکول، سرکاری دفاتر اور قانون ساز ادارے بند کیے گئے۔

کنٹکی کے گورنر، اسٹیو بیشر نے جمعرات کو ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا۔

بارہ گھنٹوں سے آئی 65 پر پھنسی ہوئی موٹر کاروں کے ڈرائیوروں سے مخاطب ہوتے ہوئے، کنٹکی کے نیشنل گارڈ، لیٖفٹیننٹ کرنل کرک ہلبریش نے انٹرویو میں سی این این کو بتایا کہ، 'امداد پہنچنے ہی والی ہے'۔

ریاست کنٹکی کے پولیس سربراہ، جیف گریگری نے بتایا ہے کہ موٹر گاڑیوں کے علاوہ کم از کم 200 ٹریکٹر ٹریلر بھی سڑک پر پھنسے رہے، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اِن کا باہر نکلنا مشکل ترین کام ہے۔

کالیگ بِرمن نے بتایا کہ اہل خانہ کے ساتھ آگے بہار کی چھٹیاں گزارنے کے لیے وہ مشیگن سے فلوریڈا جارہی تھیں، جب کار میں سوار چھ افراد اور دو عدد کتے رات بھر آئی 65 پر سڑک پر ہی پھنسے رہے۔

ایک ٹوئٹر پوسٹ میں، برمن نے رائٹرز کو بتایا کہ 'دھنسی ہوئی گاڑیوں کے درمیان ادھر ادھر ہلنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ لیکن، برف کے باعث سب ایک ہی جگہ دھنس کر رہ گئے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تمام موٹر گاڑیوں کا تیل ختم ہونے ہی والا ہے'۔

نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات، اینڈریو اورسن نے بتایا ہے کہ کنٹکی برف تلے دب چکا ہے، جہاں ریڈکلف کے شہر میں 21.5 انچ برف پڑ چکی ہے، جب کہ ریاست کے دیگر مقامات پر ایک فٹ تک برفباری ہوئی ہے۔

آرکنسا، الی نوائے، انڈیانا اور اوہائیو میں 11 انچ (28 سینٹی میٹر) برف پڑ چکی ہے؛ جب کہ ویدر سروس نے مزید بتایا ہے کہ ٹنیسی، مسی سیپی اور الاباما میں 'فریزنگ رین' پڑ چکی ہے۔

کنٹکی سے ہوتے ہوئے، برفانی طوفان نے مغربی اور شمالی ورجینا کا رُخ کیا، اور نیو یارک سٹی، لانگ آئیلینڈ اور نیو انگلینڈ کے جنوبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

'فلائیٹ اویئر ڈاٹ کام' کے مطابق، جمعرات کے دِن مجموعی طور پر3697 پروازیں منسوخ ہوئیں؛ جب کہ ڈیلاس، واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور نیو یارک میٹروپولٹن علاقے کے ہوائی اڈے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

ویدر سروس کے اطلاع کے مطابق، نئے طوفانی سلسلے سے بوسٹن متاثر نہیں ہوگا۔ اگر دو انچ مزید برف باری ہو، تو جون 1996ء کے مہینے کا 108 انچ برف باری کا سالانہ ریکارڈ ٹوٹ جاتا۔

XS
SM
MD
LG