رسائی کے لنکس

کانگو میں مسافر طیارہ گنجان آباد علاقے پر گر کر تباہ، 24 افراد ہلاک


طیارے میں 17 مسافر اور عملے کے دو افراد سوار تھے۔
طیارے میں 17 مسافر اور عملے کے دو افراد سوار تھے۔

افریقہ کے ملک کانگو میں ایک مسافر بردار طیارہ اڑان کے چند لمحوں بعد گنجان آباد علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی خبر رساں ادار 'اے پی' کے مطابق طیارے کی تباہی کا حادثہ کانگو کے مشرقی صوبے کیوو کے شمالی شہر گوما میں پیش آیا۔

کیوو کے گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گوما انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد تباہ ہونے والے طیارے میں 17 مسافر سوار تھے۔

اقوام متحدہ کے کانگو میں مشن کے مطابق انہوں نے امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے اپنے عملے کو فوری طور پر روانہ کر دیا تھا۔

تباہ ہونے والا طیارہ ایک نجی فضائی کمپنی کی ملکیت تھا۔ مذکورہ طیارے نے گوما انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 350 کلو میٹر دور بینی شہر کے پرواز کی تھی۔

نجی کمپنی کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ 19 نشستوں والا ڈورنیئر 200-228 تھا۔

طیارے میں عملے سمیت 19 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھے — فائل فوٹو
طیارے میں عملے سمیت 19 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھے — فائل فوٹو

برطانوی خبر رساں ادارے 'بی بی سی' کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں 17 مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔

طیارہ چونکہ گنجان آباد علاقے میں گرا تھا اس لیے اس میں سوار 19 افراد کے علاوہ زمین پر بھی پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی۔

'بی بی سی' کے مطابق گوما میں جس گھر پر جہاز گرا تھا اس میں رائش پذیر خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق طٓیارے سے ٹیک آف کے بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا تھا اس کے تباہ ہونے کے بعد معلوم ہو سکا کہ یہ آبادی پر گرا ہے۔ فوری طور پر جہاز کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہ آ سکیں۔

خبر رساں ادارے 'الجزیرہ' کے مطابق کانگو میں اکثر طیارے حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ اس لیے کانگو کے طیاروں پر یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

گزشتہ ماہ بھی ایک سامان بردار جہاز اسی ایئرپورٹ سے پرواز کے ایک گھنٹے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس جہاز میں عملے کے آٹھ افراد سوار تھے۔

'بیورو آف ایئر کرافٹ آرکائیو' کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں دنیا بھر میں 113 فضائی حادثات ہو چکے ہیں جبکہ 2018 میں بھی 113 فضائی حادثات ہوئے البتہ 2017 میں 102، 2016 میں 106 جبکہ 2015 میں 127 فضائی حادثات ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے زیادہ فضائی حادثات 2001 میں ہوئے تھے جب 210 طیارے حادثات کا شکار ہوئے۔

تاہم گزشتہ دو دہائیوں میں فضائی حادثات میں سب سے زیادہ اموات 2000 میں ہوئی تھی جب 196 طیاروں کے مختلف حادثوں میں تباہ ہونے سے 1586 افراد کی موت ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG