رسائی کے لنکس

پنجگور: لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے نیچے اتر گیا


کراچی سے پنجگور جانے والی پی ائی اے کی پرواز 517 پنجگور میں لینڈنگ کے دوران رن وے سے نیچے اُتر گئی۔ تاہم، طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

پاکستان ائیر لائنز کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں بتایا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے تھوڑا سا ہٹ گیا۔ تاہم، خوش قسمتی سے پائیلٹ نے طیارہ بحفاظت کنٹرول کر لیا اور اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور اپنے گھروںں کو روانہ ہوئے۔

ایک مسافر کی جانب سے سماجی میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر اور وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر اُترنے کے بعد مسافر پریشان نظر آرہے ہیں؛ اور طیارہ رن وے سے کافی دور کھڑا ہے۔

طیارے کی ایک سائیڈ کے دو ٹائر بھی پنکچر ہو چکے ہیں، جبکہ طیارے کے نچلے حصوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔

زمین پر رُکنے کے بعد طیارے کا عملہ مسافروں کو جلدی اُترنے کےلئے کہہ رہا ہے اور مسافروں کو جلد آگے بڑھنے کےلئے زور دیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے سے اُترنے کے بعد زیادہ مسافر بچوں اور خواتین کے ہمراہ پیدل جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
بلوچستان کے بعض ساحلی شہروں جیا کہ گوادر، تربت اور پسنی میں چھوٹے ائیر پورٹ کافی عرصہ پہلے بنائے گئے تھے، جن کی مرمت بھی ایک بڑے عرصے نہیں کی گئی۔

XS
SM
MD
LG