رسائی کے لنکس

سربیا پہلی بار ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب


سربیا پہلی بار ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
سربیا پہلی بار ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

سربیا تاریخ میں پہلی بارڈیوس کپ کے فائنل میں فتح حاصل کرکے ایونٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

بلغراد میں کھیلے گئے فائنل میں سربیا نے ڈیوس کپ میں نو بار فتح حاصل کرنے والے فرانس کو شکست دی۔ فائنل میں فرانس کو سربیا کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل تھی۔ تاہم کھیل کے آخری روز سربین کھلاڑیوں نوواک ڈجوکوک اور وکٹر ٹروئسکی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں سنگلز میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

عالمی نمبر تین ڈجو کووک نے فرانس کے گائل مونفلس کو 2-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دی ، جبکہ ان کے ساتھی اور عالمی نمبر 30 ٹروئسکی نے اپنے فرانسیسی حریف مائیکل لیوڈرا کو 2-6، 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر سربیا کو پہلی بار ڈیوس کپ کے فائنل میں فتح دلائی۔

اس سے قبل سابق یوگوسلاویہ (سربیا آزادی سے قبل یوگوسلاویہ کا حصہ تھا) 1988، 1989 اور 1991 میں ڈیوس کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG