وفاقی وزیرِ کھیل اعجاز جکھرانی نے منگل کو پاکستان ہاکی ٹیم کے دست بردار شدہ کھلاڑیوں سے تفصیلی ملاقات کی جِس کےبعد اُنھوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر قاسم ضیا کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست میں بدقسمتی کو دخل رہا ہے، لہٰذا کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو منظور نہ کیا جائے۔
اعجاز جکھرانی نے مزید کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ حالیہ عالمی کپ میں پاکستان کی تاریخی ناکامی کے بارے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جِس کے بعد فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوا کو برطرف کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کو برطرف کرنے سے پاکستان کی ہاکی ٹیم عالمی سطح پر نمبر ایک پوزیشن پر آسکتی ہے تو پھر ایسا کرنے میں کوئی مذائقہ نہیں، لیکن وہ تبدیلی برائے تبدیلی کے حق میں نہیں ۔
اعجاز جکھرانی نے کہا کہ وہ اُن سابق اولمپینز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے جو آصف باجوا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اِس صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئےپاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے بتایا کہ وہ ہاکی کی ترقی چاہتے ہیں، اِس لیے اگر حکومت کے اعلیٰ عہدے دار اُنھیں میٹنگ کے لیے بلوائیں گے تو وہ ضرور شریک ہوں گے۔
اُن سابق اولمپینز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے جو آصف باجوا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں: اعجاز جکھرانی
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1