رسائی کے لنکس

مشہورِ زمانہ کرکٹر روڈنی مارش اور مدثر نذر کینیڈا کے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے


Cricket
Cricket

تربیتی کیمپ کے لیے پنتالیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے، جِن میں سے بیشتر کا تعلق صوبہٴ اونٹاریو اور کوبیک سے ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے دو مشہور کرکٹر، مدثر نذر اور روڈنی مارش 29مارچ کو ٹورنٹو پہنچنے والے ہیں جہاں وہ کینیڈا کے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

اِس تربیتی کیمپ کے لیے 45کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے، جِن میں سے بیشتر کا تعلق صوبہٴ اونٹاریو اور کیوبک سے ہے۔ آٹھ روزہ تربیتی کیمپ کی وڈیو کیسٹ بھی بنائی جائیں گی جو دوسرے صوبوں کے کھلاڑیوں کو دکھائی جائیں گی۔

ٹورنٹو کے اِس تربیتی کیمپ کا اہتمام اونٹاریو کرکٹ ایسو سی ایشن، اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گلوبل کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے سابق اوپننگ بیٹس مین، مدثر نذر نے اپنے کیرئیر کے دوران 76ٹیسٹ میچ اور 122ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

آسٹریلیا کے روڈنی مارش کا شمار دنیا کے کامیاب ترین وکٹ کیپروں میں کیا جاتا ہے۔ اُنھیں 355کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ گذشتہ سال اُنھیں انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس کے ‘ہال آف فیم’ میں شامل کیا گیا تھا جو کسی بھی کرکٹر کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

XS
SM
MD
LG