رسائی کے لنکس

ڈیلس ایئرپورٹ پر پاکستان کے یوم آزادی کا جشن


اس موقع پر ٹیکسی ڈرائیوروں نے باضابطہ طور پر پرچم کشائی کی اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں شریک ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹیکسی کے اسپیکر کھول دئے اور بلند آواز میں پاکستان کے قومی نغموں کی گونج نے ڈیلس ایئرپورٹ پر ایک سماں باندھ دیا

واشنگٹن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیکسی سروس فراہم کرنے والے 750 ڈرائیوروں میں سے تقریباً 300 کا تعلق پاکستان سے ہے، جو ہر سال پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔

گذشتہ دنوں، ایئرپورٹ کے ٹیکسی اسٹنڈ پر منعقدہ ایک تقریب میں دیگر کمیونٹی کے افراد نے بھی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر ٹیکسی ڈرائیوروں نے باضابطہ طور پر پرچم کشائی کی اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں شریک ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹیکسی کے اسپیکر کھول دئے اور بلند آواز میں پاکستان کے قومی نغموں کی گونج نے ڈیلس ایئرپورٹ پر ایک سماں باندھ دیا۔

تقریب سے خطاب میں ’ٹیکسی ڈرائیورز اسوسی ایشن‘ کے صدر، راجہ محمد نوید اقبال، سجاد بلوچ اور دیگر نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد قائم ہوا تھا اور انشااللہ قائم رہے گا۔ انھوں نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ متحد ہوکر پاکستان دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان اور امریکہ کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

XS
SM
MD
LG