رسائی کے لنکس

اوباما مئی میں ویتنام کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاؤس


یہ دعوت نامہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ، نگوین فو ترونگ نے گذشتہ سال وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران دیا تھا۔ اُنھوں نے یہ دورہ سرد جنگ کے سابق مخالفین کے درمیان تعلقات بحال ہونے کی بیسویں سالگرہ کی نسبت سے کیا تھا

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے مئی میں دورہٴ ویتنام کی دعوت قبول کر لی ہے۔

انتظامیہ کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ اوباما نے یہ دعوت اُس وقت قبول کی جب پیر کے روز اُن کی ویتنام کے وزیر اعظم نگوین تان دونگ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دونوں کی یہ ملاقات کیلی فورنیا کی رانچو میراج شہر میں جاری امریکہ اور آسیان کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے احاطے سے باہر ہوئی۔
یہ دعوت نامہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ، نگوین فو ترونگ نے گذشتہ سال وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران دیا تھا۔ اُنھوں نے یہ دورہ سرد جنگ کے سابق مخالفین کے درمیان تعلقات بحال ہونے کی بیسویں سالگرہ کی نسبت سے کیا تھا۔

صدر کا ویتنام کا یہ دورہ جاپان میں ’جی 7‘ کے سربراہ اجلاس کے دوران ہوگا۔


XS
SM
MD
LG