رسائی کے لنکس

آسٹریلین اوپن: فیڈرر کو شکست، نڈال فائنل میں


فائل
فائل

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ 33 واں میچ تھا جو دو گھنٹے اور 24 منٹ تک جاری رہا ہے جس کے دوران اسپین سے تعلق رکھنے والے نڈال اپنے حریف پر پوری طرح حاوی نظر آئے۔

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اپنے روایتی حریف راجر فیڈرر کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

جمعے کو میلبورن میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں رافیل نے فیڈرر کو 6-7 (4)، 3-6، 3-6 سے شکست دی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ 33 واں میچ تھا جو دو گھنٹے اور 24 منٹ تک جاری رہا ہے جس کے دوران اسپین سے تعلق رکھنے والے نڈال اپنے حریف پر پوری طرح حاوی نظر آئے۔


سترہ بار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے سوئس کھلاڑی کے خلاف نڈال کی گرینڈ سلیم میچز میں یہ لگاتار چھٹی فتح ہے۔

فیڈرر نے آخری بار 2007 کے ومبلڈن اوپن کے فائنل میں نڈال کو شکست دی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب تک ہونے والے 33 میچز میں سے نڈال نے 23 میں فتح حاصل کی ہے۔


آسٹریلین اوپن کے 'مین سنگل' مقابلوں کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں فیڈرر کے 28 سالہ ہم وطن اسٹین سلاس وورینکا اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل میں نڈال کا مقابلہ کریں گے۔

فائنل تک پہنچنے سے قبل وورینکا اس ٹورنامنٹ میں نواک جوکووچ جیسے ٹاپ کھلاڑی کو شکست دے چکے ہیں۔


اگر نڈال اتوار کو ہونے والا فائنل جیتنے میں کامیاب رہے تو وہ دو، دو بار تمام گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے ٹینس کے تیسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔

ساتھ ہی وہ فیڈرر اور پیٹ سمپراس کے بعد 14 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے تیسرے کھلاڑی ہوں گے جہاں سے ہسپانوی کھلاڑی کے لیے فیڈرر کا 17 ٹائٹل کا ریکارڈ مزید قریب آجائے گا۔
XS
SM
MD
LG