رسائی کے لنکس

جوکووچ آسٹریلین اوپن کے فاتح


نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کی ٹرافی تھامے ہوئے
نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کی ٹرافی تھامے ہوئے

ٹینس کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے اسپین کے رافیل ندال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

میلبورن میں کھیلا جانے والا یہ فائنل میچ پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا جو کہ دنیائے ٹینس کے چار بڑے مقابلوں کی تاریخ کا طویل ترین میچ ثابت ہوا۔

اعصاب شکن معرکے میں سربیا کے جوکووچ نے پانچ، سات، چھ، چار، چھ،دو، چھ،سات اور سات، پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے بعد 24 سالہ سربیائی فاتح کا کہنا تھا کہ ’’ ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے لیکن بدقسمتی سے دو فاتح نہیں ہوسکتے۔‘‘ انھوں نے ندال کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں۔

1968ء کے بعد سے جوکووچ، ندال، راجر فیڈرر، پیٹ سیمپرس اور راڈ لاور ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے مسلسل تین گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔

ندال نے اس موقع پر کہا کہ ’’ میرا خیال ہے کہ ہم نے شاندار ٹینس میچ کھیلا اور مجھے اس ٹورنامنٹ اور اس میچ کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔‘‘

آسٹریلین اوپن ٹینس کے خواتین سنگل فائنل مقابلے میں بیلو رشیا کی وکٹوریہ ازارینکا نے روس کی ماریا شیرا پوا کو شکست دی۔

XS
SM
MD
LG