کراچی —
ٹینس کے چار بڑے مقابلوں سے ایک 'آسٹریلین اوپن' کے منتطمین نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اس اضافے کے بعد 'آسٹریلین اوپن' کے مختلف رائونڈز میں کھلاڑیوں کو ملنے والی انعامی رقوم ٹینس کے دیگر تینوں 'گریڈ سلیم' مقابلوں – فرینچ اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن – سے زیادہ ہوگئی ہیں۔
'آسٹریلین اوپن' کی انتظامیہ کے مطابق مردوں اور خواتین کے سنگل اور ڈبل مقابلوں کے علاوہ ایونٹ کے 'کوالیفائنگ' میچز کی انعامی رقوم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے لیکن 'مکسڈ ڈبلز' مقابلوں کی انعامی رقوم رواں سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔
سب سے زیادہ اضافہ مردوں اور خواتین کے 'سنگل' مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں باہر ہوجانے والوں کے انعامات میں کیا گیا ہے جنہیں 2012ء کے مقابلے میں 7ء32 فی صد زیادہ یعنی 27 ہزار 600 آسٹریلوی ڈالرز ملیں گے۔
ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنے والے کھلاڑی 45 ہزار آسٹریلوی ڈالرز کا انعام پائیں گے جو 2012ء کے مقابلے میں 6ء36 فی صد زیادہ ہے۔
مردوں اور عورتوں کے ڈبل مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنے والوں کے لیے انعامی رقم ساڑھے نو ہزار آسٹریلوی ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے بارہ ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق انعامی رقوم میں حالیہ اضافے کا مقصد ٹینس کھلاڑیوں کی انجمن کی خوشنودی حاصل کرنا ہے جو ٹینس کے چاروں بڑے مقابلوں کے منتظمین سے مطالبہ کرتی آئی ہے کہ ایونٹس کے منافع میں کھلاڑیوں کو بھی شریک کیا جائے۔
واضح رہے کہ 17 بار گرینڈ سلیم ٹائٹل حاصل کرنے والے راجر فیڈرر ٹینس کھلاڑیوں کی انجمن کے موجودہ سربراہ ہیں۔
جمعرات کو 'آسٹریلین اوپن' ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کریگ ٹلی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انعامات میں اضافے کا مقصد ٹینس کے پیشہ ور کھلاڑیوں کو اپنی زندگیاں احسن انداز میں بسر کرنے میں مدد دینا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 'آسٹریلین اوپن' کی انتظامیہ نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ 14 سے 27 جنوری تک منعقد ہونے والے 2013ء کے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لیے انعامات کی مد میں ریکارڈ 30 ملین آسٹریلین ڈالرز رکھے جائیں گے۔
جمعرات کو جاری کیے جانے والے بیان میں اس انعامی رقوم کی تفصیل فراہم کی گئی ہے جس کے مطابق 2013ء کے ٹورنامنٹ کے مرد فاتح کو 43ء2 ملین آسٹریلوی ڈالر ملیں گے جب کہ خواتین کے مقابلوں کی فاتح کو بھی اتنی ہی رقم انعام میں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پچھلے مقابلے کے فاتحین – سربیا کے نوواک جوکووچ اور بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا – دونوں کو 3ء2، 3ء2 ملین آسٹریلوی ڈالر ملے تھے۔
آسٹریلین اوپن کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انعامی رقوم میں اضافے کا یہ سلسلہ "پہلا قدم ہے اور آئندہ چار برسوں کے دوران میں کھلاڑیوں کے انعامات میں مزید اضافہ کیا جائے گا"۔
اس سے قبل رواں ماہ 'یو ایس اوپن' کی انتظامیہ نے بھی 2013ء کے ٹورنامنٹ کے لیے 5ء29 ملین ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا تھا جو 2012ء کے ٹورنامنٹ سے چار ملین ڈالر زیادہ ہے۔