رسائی کے لنکس

ضابطہٴ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی چھان بین کے دوران بااثر کانگریس مین کی دست برداری


امریکی کانگریس
امریکی کانگریس

کانگریس مین چارلز رینجل نے ایوان کی سپیکر نینسی پلوسی کو خط ارسال کیا ہے جِس میں ایوان کی طریقوں اور وسائل کی کمیٹی سےرخصت کی درخواست کی گئی ہے

امریکی ایوانِ نمائندگان کی بااختیار کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب تک اُن کے مالی لین دین کے بارے میں تفتیش جاری ر ہے گی وہ اِس کمیٹی کی قیادت کے منصب سے عارضی طور پر دستبردار رہیں گے۔

نیو یارک سےتعلق رکھنے والے ڈیمو کریٹک پارٹی کے رُکن، چارلز رینجل نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کے لیے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اُنھوں نے ایوان کی سپیکر نینسی پلوسی کو خط ارسال کیا ہے جِس میں ایوان کی طریقوں اور وسائل کی کمیٹی سےاُس وقت تک کے لیےرخصت کی درخواست کی ہے جب تک ایوان کی اخلاقیات سے متعلق کمیٹی اُن کے مالی معاملات کی چھان بین مکمل نہیں کر لیتی۔

رینجل نے، جو ایوانِ نمائندگان میں نیو یارک سے منتخب نمائندوں کے ڈین ہیں اپنے اقدام کے بارے میں مخصوص سوالات کے جواب دینے سے انکار کردیا۔

اُنھوں نے منگل کودیگر ایوان کے ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں، بشمول پیلوسی سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے اُن پر زور دیا تھا کہ اِس سے پہلے کہ ایوان ِ نمائندگان کے ری پبلیکن ارکان اُنھیں اُن کے عہدے سے ہٹائے جانے پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کریں وہ خود اِس منصب سے دستبردار ہوجائیں۔

گذشتہ ہفتے، ایوان کی ضابطہٴ اخلاق کی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ اُنھوں نے بڑی بڑی کمپنیوں کے اخراجات پر بحیرہٴ کریبی کے ملکوں کے دورے کرکے کانگریس کے ضابطہٴ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG