رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کے شہر جیچن میں آتش زدگی سے 20 افراد ہلاک


فائر بریگیڈ کے اہل کار جیچن کے فیٹنس سینٹر میں امدادی کارروئیاں کر رہے ہیں۔ 21 دسمبر 2017
فائر بریگیڈ کے اہل کار جیچن کے فیٹنس سینٹر میں امدادی کارروئیاں کر رہے ہیں۔ 21 دسمبر 2017

جنوبی کوریا کے شہر جیچن میں واقع ایک فٹنس سینٹر میں جمعرات کے روز آگ بھڑک سے تقریباً 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

کوریا کی نیشنل فائر ایجنسی نے کہا ہے ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد سوانا میں بیٹھے ہوئے تھے کہ لپکتے شعلوں نے ان کے باہر نکلنے کے راستے مسدود کر دیے اور وہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ آگ ایک گاڑی سے شروع ہوئی اور قریب واقع ایک آٹھ منزلہ عمارت تک پہنچ گئی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیشنل فائر ایجنسی نے کہا ہے کہ آتش زدگی کے نتیجے میں کثیر مقدار میں زہریلا دھواں پیدا ہوا جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھے اور عمارت سے باہر نکلے کے قابل نہ رہے۔

جیچن ، جنوبی کوریا سے دارالحکومت سے تقریباً 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اپنی پہاڑی محل وقوع اور جھیلوں کی موجودگی کی وجہ سے اس کا شمار جنوبی کوریا کے خوبصورت شہروں اور ایک تفریحی مقام کے طور پر ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG