رسائی کے لنکس

جلال آباد میں خودکش دھماکہ، 10 افراد ہلاک


جلال آباد کی ایک سیکیورٹی پوسٹ پر خودکش دھماکے کے بعد کا منظر۔ 10 جولائی 2018
جلال آباد کی ایک سیکیورٹی پوسٹ پر خودکش دھماکے کے بعد کا منظر۔ 10 جولائی 2018

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک خود کش بم دھماکے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد کی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب خودکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھی ہوئی بارودی جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

صوبائی حکومت کے ایک ترجمان عطااللہ خوگیانی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 8 عام شہری اور افغان خفیہ ایجنسی کے دو اہل کار شامل ہیں۔

عینی شاہد وں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہل کار ایک گاڑی کی تلاشي لے رہے تھے۔ اسی دوران خودکش بمبار پیدل چلتا ہوا آیا اور ان کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

فوری طور پر کسی نے گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔ تاہم اس صوبے میں طالبان عسکریت پسند اور داعش کے جنگجو موجود ہیں اور اس سے قبل وہ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے دعوے کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG