ایران میں خلیج فارس میں تین جزیروں کی ملکیت کے بارے میں متحدہ عراب امارات کے ساتھ ایک تنازعے کو ‘دوستوں ’ کے درمیان ایک ‘غلط فہمی’ قرار دیا ہے۔
تہران میں وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ابو موسیٰ، تُنبِ بزرگ اور تُنبِ کوچک نامی جزیروں کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کہی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ نے جزیروں پر ایران کے کنٹرول کا موازنہ، عرب علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے کیا تھا۔
شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا تھا کہ جزیروں پر ایران کی عمل داری ایک ‘شرمناک قبضہ’ ہے۔
ان جزیروں کی ملکیت کا مسئلہ دنوں ملکوں کے درمیان عشروں سے کشیدگی کا ایک سبب بنا ہوا ہے۔
ایران نےعرب امارات کےساتھ تنازعےکو ‘دوستوں ’ کے درمیان ‘غلط فہمی’ قراردیا ہے
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1