رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف کا ہیڈکوارٹر 2027ء میں چین منتقل ہو سکتا ہے: کرسٹین لگارڈ


فائل
فائل

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی سربراہ نے کہا ہے کہ ادارے کے قوائد و ضوابط کے مطابق، اِس کا صدر دفتر دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ہوتا ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کا کہنا ہے کہ اگر ہم خوابوں کی عینک لگا کر 2027 کو دیکھیں، تو ’آئی ایم ایف‘ ’’آج سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتا ہے‘‘۔

بقول اُن کے، ’’اُس زمانے کے چیلنج بھی زیادہ بڑے ہونگے، اور عین ممکن ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا صدر دفتر واشنگٹن کے بجائے بیجنگ میں ہو‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قوائد و ضوابط کے مطابق، اِس کا ہیڈ آفس دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ہوتا ہے۔

لیکن، ساتھ ہی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہونے سے قبل لازم ہوگا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی کے اپنے عہد کو پُورا کرے۔

لگارڈ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ’سینٹر فور گلوبل ڈولپمنٹ‘ میں عالمی ترقی اور آئندہ کی توقعات کے موضوع پر گفتگو کر رہی تھیں، جس سے قبل عالمی معیشت کے مستقبل کے بارے میں آئی ایم ایف کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے۔

تفصیل کے لیے منسلک رپورٹ ملاحظہ فرمائیے:

"آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر 2027 میں چین منتقل ہو سکتا ہے"
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:59 0:00

XS
SM
MD
LG