رسائی کے لنکس

آئی فون فورایس کی فروخت شروع


آئی فون فورایس کی فروخت شروع
آئی فون فورایس کی فروخت شروع

جمعے کے روز سات ترقی یافتہ ممالک میں آئی فون فورایس کے لانچ کے موقع پر اپیل کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کئی پرستاروں نے اسٹوروں کے باہر پہلے ہی سے اپنے کیمپ لگالیے تھے تاکہ انہیں آئی فون کے نئے ماڈل کے خریداروں کی قطار میں سب سے آگے جگہ مل سکے۔

آئی فون فورایس ، اپیل کمپنی کے شریک بانی سٹیو جابز کی راہنمائی میں تیار کیا گیاتھا۔ جابز پچھلے ہفتے کنیسر کے خلاف اپنی طویل لڑائی ہار کر انتقال کرگئے تھے۔

نئے آئی فون میں بہتر پروگرامنگ کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ اس کا کیمرہ گذشتہ ماڈل سے بہتر اور طاقت ور ہے اور اس فون کے کئی فنگشن بٹن دبانے کی بجائے زبانی ہدایات پر کام کرتے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے بلوم برگ فنانشل نیوز سروس سے گفتگوکرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نیا آئی فون اپیل کی فروخت کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

کمپنی نے کہاہے کہ اسے ابتدائی طورپر دس لاکھ سے زیاد فونز کے آرڈر مل چکے ہیں۔

اپیل نے اپنی کامیابی کی نئی منزل ایک ایسے وقت میں طے کی ہے جب اس کی حریف کمپنی بلیک بیری نے حال ہی میں اپنے سمارٹ فون کے صارفین سے تکنیکی خرابیوں کے باعث سروس میں خلل کے واقعات پر معذرت طلب کی ہے۔

آئی فون فورایس جمعے کے روز امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی ، جاپان اور برطانیہ میں ایک ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG