رسائی کے لنکس

چین: خریداروں کے بڑے ہجوم کے باعث آئی فون کی لانچ منسوخ


چین: خریداروں کے بڑے ہجوم کے باعث آئی فون کی لانچ منسوخ
چین: خریداروں کے بڑے ہجوم کے باعث آئی فون کی لانچ منسوخ

برہم خریداروں کے ایک بڑے ہجوم نے بیجنگ میں اپیل کمپنی کے ایک اسٹور پر گندے انڈے پھینکے اور اس کے خلاف نعرے لگائے۔ اپیل نے جمعے کے روز اپنا نیا موبائل فون، آئی فون فور ایس لانچ کرنے کا اعلان کیاتھا مگر لوگوں کا بہت بڑا ہجوم دیکھ کر لانچ کا پروگرام منسوخ کردیا۔

اپیل کمپنی کا کہناہے کہ اس نے چین کے مرکزی شہر میں اپنے نئے موبائل فون کی فروخت کی منسوخی کا اعلان اپنے ملازمین اور خریداروں کے تحفظ کے لیے کیا۔ اپیل کا کہناہے کہ اب وہ آئی فون فور ایس آن لائن اور دوسرے دکانداروں کے ذریعے فروخت کر ے گی۔

ماہرین کا کہناہے کہ بیجنگ میں رونما ہونے والے اس واقعہ سے چین میں اپیل مصنوعات کی مقبولیت اور ان چھوٹے دکاندروں کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے جنہیں کم تعداد میں آئی فورایس اور اپیل کی دوسری منصوعات فروخت کے لیے ملتی ہیں یا وہ بیرونی ملکوں سے وہی چیزیں اسمگل کرکے بیچتے ہیں۔

بیجنگ کے مشرقی حصے میں واقع اپیل کے اسٹور کے سامنے سینکڑوں افراد جن میں چھوٹے دکانداروں کے 20 سے 30 کی ٹولیوں میں کارکن بھی شامل تھے، شدید سردی میں رات بھر اسٹورکھلنے اور اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔

ہجوم اس وقت بپھر گیا جب صبح سات بجے اسٹور اپنے مقررہ وقت پر نہیں کھلا۔ کچھ لوگوں نے اسٹور پر گندے ا نڈے پھینکے اور کھڑکیوں سے ملازمین پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

یہ صورت حال پیدا ہونے کے بعد ایک شخص نے میگا فون پر فروخت منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور پولیس نے وہاں سے لوگوں کو جانے کا حکم دیتے ہوئے زرد ٹیپ لگا کر علاقہ سیل کردیا۔

کچھ دیر کے بعد اپیل نے اسٹور کے باہر یہ بورڈ آویزاں کردیا کہ آئی فون فور ایس کا اسٹاک ختم ہوچکاہے۔

چین میں اپیل کے دوسرے اسٹوروں پر نیا سیل فون کا پورا اسٹاک فوراً ہی فروخت ہوگیا، لیکن اس کی آن لائن فروخت ابھی جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG