رسائی کے لنکس

ایپل کے چاہنے والے نئے آئی فون کا انتظار کر رہے ہیں


ایپل کے چاہنے والے نئے آئی فون کا انتظار کر رہے ہیں
ایپل کے چاہنے والے نئے آئی فون کا انتظار کر رہے ہیں

توقع کی جارہی ہے کہ ایپل نامی ٹیکنالوجی کمپنی منگل کے روز ایک نئے آئی فون کو سامنے لانے کا اعلان کرنے والی ہے۔ تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کیا توقع کرنی چاہئیے۔

ایپل کمپنی نے گزشتہ ہفتے ریاست کیلیفورنیا میں قائم اپنے صدر دفتر میں ایک تقریب کے دعوت نامے ای میل کے ذریعے ارسال کئے تھے۔ دعوت نامے میں لکھا تھا کہ آئیے آئی فون کی بات کریں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ایپل اپنی نئی مصنوعات کے بارے میں پردہ داری رکھنے کے حوالے سے بدنام ہے۔ تاہم، صنعت سے وابستہ مبصرین نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا موبائل فون اور انٹرنیٹ آلہ نہ صرف حالیہ آئی فون فور کی نسبت زیادہ رفتار سے کام کریگا بلکہ اس کی سکرین بھی بڑی ہوگی اور اس میں پراسیس کرنے کی قوت بھی زیادہ ہوگی۔
منگل کے روز ہونے والی یہ تقریب ایپل کے بانی اور سابق سی ای او سٹیو جابز کے اگست میں خراب صحت کے باعث جانے کے بعد کسی بھی نئی مصنوعات کی پہلی رونمائی ہو گی۔
اس تقریب میں سٹیو جابز کے جانشین قدرے کم معروف ،ٹم کک کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔
سٹیوجابز ٹیکنالوجی کی صنعت میں سب سے زیادہ مشہور ناموں میں سے ایک ہے۔ ان کی خرابی صحت کی وجہ سے کمپنی کے مستقبل کے بارے میں بہت سی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG