رسائی کے لنکس

ہر دم رواں ہے زندگی


ڈاکٹر فوزیہ خان کا انٹرویو، جنھوں نے حال ہی میں پاکستانی گلوکاراوؤں کے بارے میں اپنی نوعیت کی پہلی دستاویزی فلم بنانے کےلیے امریکی حکومت کی جانب سےگرانٹ حاصل کی ہے

پروفیسر فوزیہ افضل خان انگریزی زبان کی شاعرہ، ادیبہ، ڈرامہ نویس، اداکارہ اور کلاسیکی موسیقی کی نامور گلوکارہ ہیں۔ وہ نیو جرسی میں واقع ’مونٹکلئیراسٹیٹ یونیورسٹی‘ میں ’ویمن اینڈ جینڈر اسٹڈیز‘ کی ڈائریکٹر ہیں۔

اتوار کو ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’ہر دم رواں ہے زندگی‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں فوزیہ افضل نے کہا کہ بچن سے اُنھیں گانے سے خاص لگاؤ تھا۔

اُنھوں نے بتایا کہ ٹیلی ویژن کے ابتدائی زمانے میں، وہ اپنی والدہ اور سہلیوں کےہمراہ ناہید نیازی اور مصلح الدین کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن پرپیش کیے جانے والے بچوں کے گانے کے پروگرام میں شرکت کی، اور بعد ازاں ریڈیو پاکستان کے نامور موسیقار عبد الحق قریشی سے کلاسیکی موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

ڈاکٹر فوزیہ خان نے حال ہی میں پاکستانی گلوکاراوؤں کے بارے میں اپنی نوعیت کی پہلی دستاویزی فلم بنانے کےلیے امریکی حکومت کی جانب سےگرانٹ حاصل کی ہے۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG