رسائی کے لنکس

جنوب مغربی امریکہ میں شدید گرم موسم کا انتباہ


رضاکار لوگوں میں تقسیم کے لیے پانی کی بوتلیں جمع کر رہے ہیں۔
رضاکار لوگوں میں تقسیم کے لیے پانی کی بوتلیں جمع کر رہے ہیں۔

کیلیفورنیا کے مختلف شہروں میں اتوار کو اور پیر کو 38 ڈگری سینیٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ صحرائی شہر پام اسپرنگز میں درجہ حرارت 48 ڈگری ہونے کا بتایا گیا۔

امریکہ کے جنوب مغربی خطے اور جنوبی کیلیفورنیا کے لیے شدید گرم موسم کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جہاں پہلے ہی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ چار افراد کی موت کا سبب بن چکا ہے۔

پیر کو کیلیفورنیا میں سانتا باربرا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ ایریزونا اور نیو میکسکو میں بھی ایسی ہی جنگلاتی آتشزدگی رونما ہوئی ہے۔

کیلیفورنیا میں توانائی کے فراہمی کے محکمے کے لوگوں کو ایئرکنڈیشننگ کی طلب میں اضافے کے پیش نظر بجلی کے استعمال میں احتیاط برتنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین بجلی سے چلنے والے تمام بڑے آلات شام کے بعد ہی استعمال میں لائیں۔

ایریزونا میں اتوار کو شدید گرمی کے باعث چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ تمام افراد پہاڑوں پر یا تو سائیکل چلا رہے تھے یا پیدل تفریح کے لیے نکلے ہوئے تھے۔ مرنے والے تمام نوجوان بتائے جاتے ہیں جو گرم کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کیلیفورنیا کے مختلف شہروں میں اتوار کو اور پیر کو 38 ڈگری سینیٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ صحرائی شہر پام اسپرنگز میں درجہ حرارت 48 ڈگری ہونے کا بتایا گیا۔

محکمہ موسمیات نے منگل سے درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کے مختلف خطوں میں غیرمعمولی موسمیاتی تغیر دیکھنے میں آچکا ہے جس میں درجہ حرارت میں شدید اضافے اور کمی کے علاوہ غیر معمولی بارشیں اور طوفان جانی و مالی نقصان کا سبب بن چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG