کراچی: پاکستان بھر میں مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار منگل کے روز عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ نماز عید کےبعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد ایسے میں قربانی کے جانوروں کے گوشت سے ہر کوئی طرح طرح کے لذیذ کھانے بنانے کیلئے شہری بہت تگ و دو کرتے ہیں۔
عید قرباں ہو اور گھروں میں چٹخارے دار، لذیذ پکوان نا بنیں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔
عیدالضحیٰ کا مزہ دوبالا کرنے اور اسے چٹ پٹا اور ذائقے دار بنانے کیلئے عید سے ایک روز قبل کراچی کے شہریوں کے جتن جاری ہیں۔
عید سے ایک روز قبل قربانی کے جانوروں کی خریداری سے لے کر کپڑے جوتے کی خریداری جانوروں کی قربانی کیلئے چھری بغدے تیز کرانے سمیت تمام تر تیاریوں کا سلسلہ جاری رہا، وہیں چٹ پٹے پکوانوں کی تیاری میں لازمی جز بننے والے خاص مصالحوں کی خریداری کیلئے شہر میں قائم مصالحوں کی مختلف دکانوں پر گاہکوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔
عید کے موقع پر مختلف پکوانوں کیلئے ان خریداروں میں مردوں سمیت خواتین بھی خوب پیش پیش رہیں۔
کراچی کی ایک مصالحہ جات بنانے اور فروخت کرنے والی دکان کے مالک محمد یعقوب نے گفتگو میں بتایا کہ "بازاروں میں مختلف برانڈ کے مصالحے فروخت ہو رہے ہیں۔ یہ شہر کراچی کی ایک قدیم دکان ہے جہاں مصالحے خریداروں کے سامنے پیس کر دیا جاتا ہے جس میں کوئی ملاوٹ نہیں لوگ خالص مصالحے خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور عید کا مزا دوبالا کرنے کلئے تیار ہیں"۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ "بقر عید پر مصالحوں کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے، چاند رات والے روز تو یہ رش دیدنی ہوتا ہے ہر کوئی ایک نہیں کئی کئی عمدہ قسم کے پکوانوں جس میں قورمہ، بریانی، سیخ کباب، چپلی کباب، سری پائے حلیم اور انواع و اقسام کے کھانوں کے مصالحہ جات خریدتے ہیں"۔
واضح رہے کہ ایک زمانے میں مختلف پکوانوں کیلئے گھروں میں مصالحے پیسنے کی روایت عام تصور کی جاتی تھی، جس کی جگہ اب بازار کی مشینوں سے پسے پسائے مصالحے اور مختلف برانڈ کی کمپنیوں کے تیار کردہ پیکٹ مصالحوں نے لے لی ہے۔
رپورٹ سے منسلک تصاویر دیکھئے: