رسائی کے لنکس

بیجنگ میں 60 سال بعد برف باری


بیجنگ میں 60 سال بعد برف باری
بیجنگ میں 60 سال بعد برف باری

جمعرات کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہلکی برف باری ہوئی جو گذشتہ 60 سال کے عرصے کی پہلی برف باری ہے۔ بیجنگ میں نومبر سے موسم خشک چلاآرہاتھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برف باری کی وجہ مصنوعی بارش کے سلسلے میں کیے جانے والے حکومتی اقدامات ہیں۔ چینی حکومت خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر مصنوعی بارشیں برسانے کے لیے بادلوں کی تخم کاری کی کوششیں کررہی ہے۔

خشک سالی سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور خوارک کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

تاہم اتنی برف نہیں پڑی جو فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکے۔ بدھ کے روز چینی حکومت نے کہاتھا کہ وہ اناج کی پیدا وار بڑھانے کے لیے، پانی کارخ تبدیل کرنے، ہنگامی کنویں کھودنے اور دوسرے اقدامات پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی برف باری کا دائرہ صوبے شن ڈانگ تک نہیں بڑھ سکا جو خشک سالی سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے اور جہاں سب سے زیادہ گندم کاشت کی جاتی ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ اگر اس مہینے بارش نہ ہوئی تویہ شن ڈانگ میں گذشتہ دو صویوں کی بدترین خشک سالی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG