رسائی کے لنکس

بیجنگ کے دفاع کی فوجی مشقیں


فوجی مشقیں
فوجی مشقیں

چین نے کہا ہے کہ فوج نے دارالحکومت بیجنگ پر حملے کی صورت میں اس کے دفاع کے لیے بڑے پیمانے کی مشقیں شروع کردی ہیں۔

منگل سے شروع ہونے والی فوجی مشقیں پانچ روز تک جاری رہیں گی۔ اس سے قبل امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں کرچکے ہیں ۔فوجی مشقوں کے اس تسلسل نے خطے میں تناؤ کی کیفیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے سنہوا نے کہا ہے کہ چین کی بری ، بحری اور فضائیہ کے 12 ہزار فوجی ’وین گارڈ 2010 ‘ نامی ان تازہ ترین مشقوں میں حصہ لیے رہے ہیں۔

سنہوا کا کہنا ہے کہ حالیہ مشق فوج کی سالانہ مشترکہ مشقوں کا ایک حصہ ہے۔

چین کی فوجی مشقیں ، جنوبی بحیرہ چین میں چینی بحریہ کی ان مشقوں کے ایک سے بھی کم ہفتے کے بعد ہورہی ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کمیونسٹ چین کے قیام کے بعد سے سب سے بڑی فوجی مشقیں تھیں۔

امریکہ اور چین کے ہمسایہ ممالک چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ لیکن بیجنگ کا کہنا ہے کہ اس کی فوجی سرگرمیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور کئی دوسرے کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG