امریکہ نے کہا ہے کہ شامی افواج ملک کے سب سے بڑے شہر حلب میں قتلِ عام کی تیاری کر رہی ہیں۔
محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے جمعرات کو کہا کہ شہر سے باہر ٹینکوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں جن کا مشن ایک بڑا حملہ معلوم ہوتا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ شام کی فوج نےپہلے ہی جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شہر پر حملہ کیا تھا، تاکہ حلب کا کنٹرول ہاتھوں سے نہ جانے پائے۔
نولینڈ نے کہا کہ حلب کثیر سویلین آبادی والا شہر ہے اور دنیا بھر میں اپنے مشہور ورثے اور خوبصورتی کے باعث ایک پہچان رکھتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکی دلیں حلب کے عوام کے ساتھ دھڑکتی ہیں۔
پچھلے دو ہفتے تک شہر میں نسبتاً خاموشی رہی ہے، جب باغیوں نے اِس کا کنٹرول سنبھالنے کےلیے اِس پر دھاوا بول دیا تھا۔
سیرئین آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس نے جمعرات کو بتایا کہ حلب کے کئی ایک مضافات میں ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔