یوکرین میں روس کی جنگ کے سبب مردوں کی ایک بڑی تعداد فوج کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔ ایسے میں کانوں میں مزدوروں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اب کئی خواتین کان کنی کا شعبہ اختیار کر رہی ہیں۔ خواتین کان کن اس کام سے متعلق کیا کہتی ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہو گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے سے متعلق کسی بھی امن مذاکرات کے دوران یوکرین کیلئے بھی جگہ ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کی وجہ سے صدر ولادیمیر پوٹن امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یوکرین میں جنگ ختم کرنے پر بات چیت شروع کرسکتے ہیں
شمالی کوریا کی فوج سے منحرف ہونے والے ایک سابق فوجی اہلکار کہتے ہیں کہ یوکرین میں لڑنے کے لیے آنے والے فوجیوں کی ذہن سازی کی گئی ہے اور وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
کریملن نے مزید بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے لیڈر بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے پر موجود اہم معاملات کے ساتھ ساتھ، تجارت میں توسیع، مواصلات، سازوسامان اور انسانی ضرورت سے متعلق شعبوں میں تعاون کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔
جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے پیر کو قانون سازوں کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں لڑتے ہوئے شمالی کوریا کے 300 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2700 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق حملے سے کچھ ہی منٹ پہلے علاقے کے گورنر ایوان فیدوروف نے خبر دار کیا تھا کہ تیز رفتار میزائل اور گلائیڈڈ بم اس شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کو جہاں تین سال ہونے کو ہیں وہیں یوکرینی فوجیوں کی بحالی اور ذہنی صحت پر توجہ دینے کے لیے ملک بھر میں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک مرکز حاضر سروس اہلکار نے پہاڑوں پر اپنے آبائی گاؤں کے پاس بنایا ہے۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں۔
پوٹن کی جانب سے جاری ہونے والی معافی کے بعد روس نے گزشتہ ہفتے بدھ کو ہونے والے طیارہ کریش کی کسی حد تک ذمے داری قبول کرلی ہے تاہم کریملن کے بیان میں طیارے کو مار گرانے کا ذکر نہیں ہیں
یوکرین کو جن تمام صلاحیتوں کی ضرورت ہے، ان میں فضائی دفاع سب سے اہم ہے کیونکہ یہ ان شہروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جنہیں روس اپنے ڈرونز، کروز میزائلوں اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔
سرمائی کوٹ میں ملبوس مشتبہ شخص کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ وہ یوکرین کی انٹیلی جینس سروسز کے حکم پر ماسکو آیا تھا۔ اس نے ایک الیکٹرک اسکوٹر خریدا اور پھر مہینوں بعد اسے حملے کے لیے ایک دیسی ساختہ بم ملا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available