امریکہ کی 10 ریاستوں میں ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے اوائل میں ای کولی فوڈ پوائزننگ کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں وفاقی صحت حکام کے مطابق کم از کم 49 افراد متاثر ہوئے اور ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی۔
پاکستان میں آج بھی ہزاروں خاندان اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں اب بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ چھ سالہ حفصہ بھی پولیو سے متاثر ہے۔ ان کے والد کہتے ہیں کہ بچی کو قطرے پلالیتے تو اس کا نقصان نہیں فائدہ ہی ہوتا۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔
پنجاب میں پولیو ویکسی نیشن مہم کے لیے اب روایتی اور پرانے طریقہ کار کے بجائے کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں ڈیٹا کلیکشن کے لیے ایپ بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ پولیو ویکسی نیشن مہم کی مزید تفصیلات جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
ایٹنشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹو ڈس آرڈر (اے ڈی ایچ ڈی) ایک ایسی دماغی بیماری ہے جس میں متاثرہ بچے کی ذہنی نشونما دیگر بچوں سے قددرے کم ہوتی ہے۔ 14 سالہ ایان کے والدین کو کیسے معلوم ہوا کہ ان کا بچہ اے ڈی ایچ ڈی ڈس آرڈر کا شکار ہے اور اس دوران انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان میں ذہنی صحت اور نفسیاتی بیماریوں سے متعلق آگاہی کا فقدان علاج کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔ تاہم معالجین اور بہتر سہولیات کی کمی بھی مرض کی شدت میں اضافے کا سبب بن جاتی ہے۔ ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر دیکھیے سدرہ ڈار کی یہ رپورٹ۔
امریکہ اور برطانیہ کے تین محققین کو پروٹین کی بناوٹ، اس کے اثر انداز ہونے اور زندگی پر اس کے اثرات کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت پر نوبیل پرائز دیا گیا ہے۔
آکو پنکچر چین کا قدیم روایتی طریقہ علاج ہے اور اس کی جڑیں تاریخ میں چھ ہزار سال سے زیادہ پیچھے تک پھیلی ہوئی ہیں۔قدیم چینی حکماء کا نظریہ تھا کہ انسان کا جسم ایک مخصوص توانائی پر کام کرتا ہے جسے انہوں نے’ چی‘ کا نام دیا۔
امریکہ میں خودکشی سے متعلق حال ہی میں اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ میں گزشتہ دو برس میں خودکشی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی ہے۔
دنیا کے کئی ملکوں کی طرح پاکستان بھی ان دنوں ملیریا، ڈینگی اور چکن گنیا جیسے وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ رواں برس سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
جلیل کہتے ہیں کہ چند روز قبل بیٹے کو اچانک بخار ہوا تو اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ رپورٹس ٹھیک آئیں مگر اگلے ہی روز اس کا ایک پاؤں مڑ گیا۔ بعد میں پولیو ٹیم نے ٹیسٹ کیے تو پتا چلا کہ اسے پولیو ہو گیا ہے۔
اگر آپ اپنی روٹین میں چند منٹ سیڑھیاں چڑھنے کو شامل کر لیں تو یہ آپ کو فٹ رکھنے میں اور وزن کم کرنے میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق ایک سیدھی زمین پر واک کرنے کے مقابلے میں سیڑھیاں چڑھنے سے آپ 20 گنا زیادہ کیلوریز برن کر سکتے ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت خبر دار کر چکا ہے کہ افغانستان میں ویکسین مہم میں کوئی رکاوٹ پاکستان میں جاری پروگرام کو بھی متاثٖر کرے گی
مزید لوڈ کریں
No media source currently available