بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کا شمار بہترین اسکی ریزورٹس میں ہوتا ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے اسکیئرز آکر سنو گیمز کھیلتے ہیں۔ رواں برس گلمرگ میں ونٹر گیمز مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ ایسا کیوں کیا گیا ہے؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
روبیو نے کہا کہ جب طالبان کو بتایا گیا کہ اسلامک اسٹیٹ یا القاعدہ ان کے ملک کے کچھ حصوں میں کام کر رہی ہے تو بعض معاملات میں طالبان تعاون کرتے رہے ہیں اور ان کے پیچھے گئے ہیں، لیکن دوسرے معاملات میں انہوں نے اتنا زیادہ تعاون نہیں کیا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بداعتمادی کی جو فضا پیدا ہو گئی ہے جب تک اسے ختم نہیں کیا جائے گا تنازعات کا حل ہونا مشکل ہے۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔
بدھ کے بیان میں کہا گیا کہ ’’ آخر کار، پاکستان کی وزارت خارجہ کے حکام نے تصدیق کی کہ تمام افغان پناہ گزینوں کو نہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی سے بلکہ مستقبل قریب میں پورے ملک سے ڈی پورٹ/نکالنے کا ایک قطعی اور حتمی منصوبہ ہے۔"
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں چنار کے درختوں کی جیو ٹیگنگ کی جا رہی ہے اور درختوں پر کیو آر کوڈز لگائے جا رہے ہیں۔ کشمیر میں چنار کے درختوں کی کیا اہمیت ہے اور ان کی جیو ٹیگنگ کا کیا مقصد ہے؟ جانیے سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ "ایک کالعدم تنظیم کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم سے متعلق مصدقہ معلومات پر" دکانوں کی تلاشی لی گئی۔
شیخ حسینہ نے گزشتہ برس ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں واپس آئیں گی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گی۔
منگل کے روز جاری ایک فوجی بیان میں کہا گیا کہ یہ ہلاکتیں جنوبی وزیرستان کے قبائلی ڈسٹرکٹ میں انٹیلی جینس کی معلومات کی بنیاد پر عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر رات بھر کے دوران کی گئ ایک کارروائی میں ہوئیں۔
سپریم کورٹ نے یہ نوٹس 13 نومبر 2024 کے اس عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر جاری کیا ہے جس میں عبادت گاہوں کے سروے اور انہدام پر ملک گیر سطح پر پابندی عائد کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ پیشگی نوٹس کے بغیر انہدامی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
بھارت میں جاری دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع مہا کمبھ میلے میں اس بار ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ زائرین کے لیے ڈیجیٹل سینٹرز قائم ہیں جب کہ سیکیورٹی ادارے نگرانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جینس استعمال کر رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available