قانونی طور پرامریکہ آنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے عوض گولڈ کارڈ سٹیٹس دینے کی آپشن پر کام کر رہی ہے۔ یہ گولڈ کارڈ ہے کیا اور گرین کارڈ سے کیسے مختلف ہوگا؟ فائزہ بخاری اِس کی تفصیلات بتا رہی ہیں۔
امریکہ میں کم پیسوں میں تعلیم کا حصول کیسے ممکن ہے اور وہ کون سے تعلیمی ادارے ہیں جن کے انتخاب سے آپ کے بہت سے پیسے بچ سکتے ہیں؟ جانیے وائس آف امریکہ کی سیریز ’اسٹڈی ان امریکہ‘ کی اس ویڈیو میں۔
گزشتہ برس امریکہ کی مختلف جامعات میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہونے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں ٹرمپ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس جیسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرکے امریکہ میں رہنے کے حق سے محروم ہوگئے ہیں
ہر سال مارچ کے آغاز میں امریکہ کی کئی ریاستوں میں گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے اور نومبر میں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جاتی ہیں۔ مارچ میں گھڑی کی سوئیاں آگے کرنا موسمِ گرما کی آمد کا پیغام ہوتا ہے جس کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک مزاحمت کے دوران ایک مسلح شخص سیکریٹ سروس کے اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے ’’بہت تیز اور بہت جلد‘‘ زیادہ سے زیادہ بحری جہاز تیار کرنے کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین کے ساتھ امریکہ کی اسٹریٹجک مسابقت بڑھ رہی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ممکنہ تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں کیوں کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے امریکہ کی دودھ اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر "زبردست ٹیرف" عائد کرکے امریکہ کے لیے اپنی مصنوعات کینیڈا میں فروخت کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ وہ امن کے خواہاں ہیں۔
خواتین ایک صدی سے زیادہ عرصے سے کانگریس میں موجود ہیں۔ ان کی تعداد مرد نمائندگان کے برابر تو نہیں لیکن گزشتہ ایک دہائی میں خواتین کی تعداد میں %44 اضافہ ہوا ہے . جانیے خواتین نمائندوں کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق بےنظیرصمد سے
مزید لوڈ کریں
No media source currently available